گوجرہ، باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ) ماہ رمضان المبارک کی آمد کے سلسلے میں امن کمیٹی گوجرہ کا اجلاس زیر صدارت ڈی ایس پی گوجرہ منعقد ہو ا۔

ڈی ایس پی گوجرہ آفتابِ احمد صدیقی نے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کہاہے کہ اللہ تعالی نے رمضان المبارک کا مہینہ ہم سب کے لئے اپنے گناہوں کی معافی اور بخشش کیلئے بہترین ذریعہ عطاء فرمایاہے جس میں عبادات کے ساتھ ساتھ غریب اور نادارلوگوں کے ساتھ بھلائی کا بھی درس دیاگیا ہے۔

ڈی ایس پی نے کہاکہ انجمن تاجران بھی شہر میں خود ساختہ مہنگائی کر نے کی بجائے لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں تاکہ لوگوں کوارزاں نرخوں پر چیزیں باآسانی دستیاب ہو سکیں۔

انہوں نے کہاکہ اس ماہ مقدس میں ہم سب کو ایک دوسرے کے ساتھ پیار محبت اور رواداری اور یگانگت کوفروغ دینے کی اشد ضرورت ہے

انہوں نے کہاکہ لاؤڈ سپیکرکی پابندی کو یقینی بنایاجائے اورکسی قسم کی فرقہ ورانہ بات کر نے سے اجتناب کیاجائے بلکہ باہمی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے تاکہ امن وامان کی فضاکو برقراررکھا جا سکے

انہوں نے بتایاکہ مساجدمیں خصوصانماز تراویح کے اوقات میں سکیورٹی کی فراہمی کیلئے پولیس کے جوان تعینات کئے جائیں گے اور انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے

اس کے ساتھ ساتھ مساجد انتظامیہ سے بھی چیکنگ کے لئے اپنے طور پر انتظامات کی اپیل کی۔ اجلاس میں ایس ایچ او تھانہ سٹی گوجرہ چوہدری حاکم علی اور ممبران امن کمیٹی نے شر کت کی۔

Shares: