اسلام آباد: وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے لیے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کردیا-

باغی ٹی وی : رمضان المبارک کے لیے وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا، اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 5 روز کام والے دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے دن 3 بجے اور 6 روز کام والے دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے دن 2 بجے ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے ساڑھے 12 تک ہوں گے۔

واضح رہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں ملازمین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اداروں میں روزانہ اوقات کار میں 2 گھنٹے کمی کردی جاتی ہے،اس سے قبل حکومت سندھ نے رمضان المبارک کے دوران اوقات کار میں تبدیلی کا شیڈول جاری کیا تھا۔

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند آج دیکھا جائے گا

واضح رہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 11 مارچ کو نظر آنے اور 12 مارچ بروز منگل پہلا روزہ ہونے کا قوی امکان ہےپاکستان میں رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک کےچاند کیلئے اجلاس 11 مارچ کو طلب کرلیا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رمضان المبارک 1445 ہجری کے چاند کی رویت کیلئے چیئرمین مولانا عبدا لخبیر کی زیر صدارت مرکزی اجلاس 11 مارچ بروز پیر بمطابق 29 شعبان بعد نماز عصر پشاور میں منعقد ہو گا، اس کے علاوہ دیگر زونل و ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر بیک وقت منعقد کیے جائیں گے،چاند سے متعلق حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر کریں گے-

پاکستان میں روزہ کتنے گھنٹوں پر مشتمل ہو گا؟

رمضان المبارک سے قبل اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ

Shares: