اے این پی کے سربراہ اسفند یار علی کی اہلیہ وفات پا گئی ہیں
اسفند یار ولی کی اہلیہ علیل تھیں اور مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھیں ، آج انکی موت ہو گئی ہے، مرحومہ صوبائی صدر ایمل ولی خان کی والدہ محترمہ تھیں،اسفند یار ولی کی اہلیہ کی تدفین چارسدہ میں کی جائے گی، نماز جنازہ آج شام ساڑھے پانچ بجے (5:30) ولی باغ میں ادا کی جائے گی۔
اسفند یارولی کی اہلیہ کی وفات، صدر مملکت،وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب،سپیکر قومی اسمبلی و دیگر کا اظہار افسوس
صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسفند یار ولی کی اہلیہ کی وفات پر اظہارِ افسوس کیا ہے،صدر مملکت نے سربراہ عوامی نیشنل پارٹی اسفند یار ولی اور ان کے اہلِ خانہ سے اظہار ِ تعزیت کی ہے اور کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں اور دعائیں سوگواران کے ساتھ ہیں،صدر آصف علی زرداری نےورثاء کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کیا ہے،صدر مملکت نے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت ، سوگوران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے.
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نےعوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی ہے، وزیراعظم شہبا زشریف نے اسفند یار ولی اور تمام اہل خانہ سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے،وزیراعظم نے مرحومہ کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے.
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت و ہمدردی کی ہے
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اے این پی سربراہ اسفندیار ولی کی اہلیہ اور ایمل ولی خان کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دعاء ہے کہ اللہ کریم مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے ۔اسفندیار ولی خان اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں ۔والدہ کا کوئی نعم البدل نہیں۔لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعاء کرتا ہوں ۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان کی اہلیہ کی وفات پر ان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور پس ماندگان کو صبر عطا فرمائے، آمین
سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرنز سید نیئر حسین بخاری نے اے این پی سربراہ اسفندیار ولی خان اور صوبائی صدر ایمل ولی خان سے اظہار تعزیت کیا ہے،اسفند یار ولی خان کی شریک حیات اور ایمل ولی خان کی والدہ کی وفات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق
کا عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کی اہلیہ اور اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے،اسپیکر نے مرحومہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ دکھ اور غم کی مشکل گھڑی میں اسفند یار ولی، ایمل ولی خان اور ان کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے ایصالِ ثواب اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعاکی ہے،








