سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے ) ڈپٹی کمشنر کے سبزی و فروٹ منڈی، ماڈل بازار میں ایگری کلچر فیئر پرائس شاپس اور نگہبان رمضان پیکج کے ویئر ہاؤس کے دورے،
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے آج علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا اور یہاں پر سبزیوں اور پھلوں کی رسد اور طلب کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر سبزی و فروٹ منڈی میں ہونے والے نیلامیوں کے فوری طور پرائس لسٹ جاری کی جائے اور ان کی بروقت ترسیل کو یقینی بنایا جائے۔
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے ماڈل بازار (تحصیل بازار) میں قائم ایگریکلچر فیئر پرائس شاپس کا دورہ کیا اور وہاں پر سبزیوں و پھلوں اور پولٹری کی مصنوعات کی رعائتی داموں کیلئے محکمہ زراعت اور لائیو سٹاک کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ ماہ رمضان میں معیاری سبزیاں، پھلوں، گوشت اور پولٹری کی کنٹرول ریٹ کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ اپنی ذمہ داری جانفشانی اور جذبے سے انجام دیں۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے نگہبان رمضان پیکج کیلئے راشن بیگز کی پیکنگ کا عمل جائزہ لیا اور راشن بیگ میں آٹا، چاول، چینی، بیسن اور بھی کے معیار اور مقدار کا معائنہ کیا۔








