سرگودھا،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر ادریس نواز چدھڑ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے نگہبان رمضان پیکیج کے تحت سرگودہا ضلع میں ڈپٹی کمشنر سرگودھا کی نگرانی میں تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اپنی ٹیموں کے ہمراہ مستحقین میں ان کی دہلیز پر راشن بیگز تقسیم کر رہے ہیں ۔
ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹین ریٹائرڈ شعیب علی نے کہا کہ نگہبان رمضان پیکیج کیلئے ڈیٹا کو ڈیجیٹلائز کیا گیا ہے ۔ اور رمضان پیکیج کا مکمل ڈیٹا محفوظ کرنے کیلیئے پی آئی ٹی بی کی جانب سے بنائی گئی ایپ استعمال کی جا رہی ہے ۔
ضلع سرگودہا میں نگہبان رمضان پیکیج کے تحت فوڈ ہمپرز مستحقین میں ان کی دہلیز پر باعزت طریقے سے تقسیم کیئے جا رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ضلع سرگودہا میں 2 لاکھ پانچ ہزار سے زائد خاندانوں میں نگہبان رمضان پیکیج کے تحت فوڈ ہیمپرز مستحقین میں تقسیم کیئے جائیں گے ۔
انہوں نے بتایا کہ فوڈ ہیمپرز میں اعلیٰ معیار کے 2 کلو چاول ، 2 کلو گھی ، 2 کلو چینی ، 2 کلو بیسن اور 10 کلو آٹے کا بیگ شامل ہے ۔
اسسٹنٹ کمشنرز ، پنجاب فوڈ اتھارٹی ، لیبر ، فوڈ ڈیپارٹمنٹ اور انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ کے افسران اشیاء کے اعلیٰ معیار و مقرر کردہ مقدار کو یقینی بنا رہے ہیں ۔








