سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا”ستھرا پنجاب”صرف کاغذی نعرہ ثابت ہوا

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے صاف ستھرا پنجاب کے جاری کردہ احکامات کاغذی کارروائی تک محدود ہو کر رہ گئے ،سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کے عملہ نےوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کی دھجیاں بکھیردیں

چند روز قبل ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے ستھرا پنجاب مہم کا آغاز کیا لیکن سیالکوٹ کے گلی محلے گندا پنجاب کا منظر پیش کرنے لگے، نیو غلہ منڈی بہار کلونی میں سیوریج کا نظام درہم برہم ، علاقہ مکین پریشان گندہ پانی گھروں میں داخل ہونے لگا

سیوریج نظام ناکارہ ہونے کے باعث علاقہ مکین پریشان علاقعہ مکینوں کا کہنا ہے گندہ پانی کھڑا ہونے کے سبب ہم نماز پڑھنے نہیں جا سکتے انتظامیہ کو متعدد بار شکایات درج کروائی ہیں لیکن تاحال کسی کے سر پر جُوں تک نہیں رینگی

بہار کلونی کے شہری پھٹ پڑے ، شہریوں کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے اس معاملے پر ازخود نوٹس لینے کا پُرزور مطالبہ کیا ہے۔

Shares: