شہر کا سب سے قریبی اور سب سے بڑا گاؤں ڈی گریڈ کر دیا گیا

0
98

قصور
ضلع بھر کے سب سے قریبی اور سب سے بڑے گاؤں میں تعفن اور گندگی کا راج،باوجود سوئی گیس پائپ لائن بچھائے جانے کے سوئی گیس نا چل سکی،واٹر سپلائی 21 سال سے بند،ڈاکخانہ ختم،بینک ختم، اپنے گاؤں کو ڈی گریڈ کرنے پہ اہلیان علاقہ سخت پریشان

تفصیلات کے مطابق موضع کھارا قصور شہر کا سب سے بڑا اور سب سے قریبی گاؤں ہے جو کہ قصور بائی پاس سے محض ایک کلومیٹر کے فاصلے پہ واقع ہے جس کی آبادی تقریباً 40000 اور ووٹ 16000 ہے مگر اس کے باوجود
قصور ضلع کی سب سے قریبی اور سب سے بڑی یو سی 9 کھارا گاؤں pp 177 میں صفائی کے ناقص انتظامات ہیں اور
گاؤں کا مین نالہ گندگی کی وجہ سے بند پڑا ہوا ہے جس کی وجہ سے پانی کی روانی رکی ہوئی ہے اور تعفن و بدبو کا راج ہے
واضع رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پنجاب بھر میں صفائی و صحت کے حوالے سے احکامات جاری کئے ہیں مگر ابھی تک کھارا گاؤں میں اس کا نفاذ نہیں ہوا ہے
مذید بدقسمتی کہ اس گاؤں میں گزشتہ 21 سال سے واٹر سپلائی بند ہے اور ڈاکخانہ و سرکاری بینک بھی ختم کر دیا گیا ہے
اصولی طور پہ شہر قصور کا محلہ ہونا چاہئیے مگر بدقسمتی کہ سب سے زیادہ ووٹ اور آبادی ہوتے ہوئے بھی اس گاؤں میں صفائی کے ناقص ترین انتظامات ہیں اور بجائے ترقی دینے کے اس گاؤں کو ڈی گریڈ کیا گیا ہے
ابھی تک باوجود سوئی گیس پائپ لائن بچھائے جانے کے سوئی گیس بھی چالو نہیں ہو سکی ہے
اہلیان علاقہ مقامی ایم این اے اور ایم پی اے سے سوال کرتے ہیں کہ شہر قصور سے 2 کلومیٹر والے فاصلے پہ آبادیاں قصور شہر میں ضم کرکے انہیں میونسپل کارپوریشن قصور کا حصہ بنایا گیا ہے تو ہم اس سے بھی کم فاصلے اور زیادہ آبادی کیساتھ بھی ایک یونین کونسل کیوں ہیں؟
اہلیان علاقہ نے اپنے علاقے کو قصور سٹی میں ضم کرنے اور مکمل سہولیات دینے کا مطالبہ کیا ہے

Leave a reply