کوہاٹ پولیس نے بچوں کیساتھ زیادتی اور استحصال میں ملوث گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے قابل اعتراض ویڈیوز بھی برآمد کر لی ہیں۔کوہاٹ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں کیساتھ زیادتی میں ملوث گینگ کے سرغنہ عرفان اور اسکے ساتھیوں فرحان، آفاق، ریحان، یاسر اور شاہد کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کو مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ گینگ کے سرغنہ کے زیر استعمال ڈیوائسز سے قابل اعتراض ویڈیوز برآمد کر لی گئی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ ملزمان قابل اعتراض ویڈیوز کو سرعام شیئر کرنے کی دھمکی دے کر بچوں کا مزید استحصال کرنے کے لئے استعمال کرتا تھا۔پولیس کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے. ایس ایچ او کینٹ جابر خان نے میری کالونی کوہاٹ کے رہائشی 13 سالہ متاثرہ لڑکے کے والد کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے بچوں کیساتھ زیادتی اور استحصال میں ملوث اس گینگ کو بے نقاب کرکے اسمیں شامل درندہ صفت ملزمان کو مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیوں کے نتیجے میں گرفتار کیا ہے اور انکے خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کر لیا ہے. پولیس نے اس حوالے سے تفتیش شروع کردی ہے اور مزید بھی اہم پیشرفت و متعلقہ انکشافات کی توقع کی جارہی ہے.
Shares:








