منڈی بہاوالدین، باغی ٹی وی ( افنان طالب نامہ نگار س)تحریک منہاج القرآن ڈنگہBاور جوڑا Cکے زیراہتمام رمضان المبارک میں ”پانچ روز ہ ماڈل دروس عرفان القرآن“کا آغاز 18مارچ سے ہوگا۔پانچ روز دروس عرفان القرآن 18مارچ بروز سوموار سے 22مارچ بروز جمعۃ المبارک تک جامع مسجد حسنین کریمین ؓ کولیاں روڈ بالمقابلRHCڈنگہ میں منعقد ہونگے۔دروس عرفان القرآن کی تمام محافل کا آغاز بعد نماز فجر ہوگا.
18مارچ بروز سوموار”ہم،ہمارا دین اور ہماری زمہ داریاں“کے موضوع پر علامہ مولانا محمود مسعود قادری،19مارچ بروز منگل ”اسلام میں عورت کا مقام و کردار“کے موضوع پر علامہ مولانا جمیل احمد زاہد،20مارچ بروز بُدھ ”آج کی نوجوان نسل دین سے دور کیوں؟کے موضوع پر علامہ سلیمان اعظم،21مارچ بروز جمعرات ”غصہ،ڈپریشن اور اس کا علاج“ کے موضوع پر علامہ غلام شبیر جامی،اور آخری روز 22مارچ بروز جمعہ ”عقیدہ ختم نبوت“کے موضوع پر علامہ ڈاکٹر ارشد محمود مصطفوی خطاب کرینگے۔خواتین کے لئے بھی باپردہ انتظامات کیے گئے ہیں۔
صدر تحریک منہاج القرآن ڈنگہ وحید اقبال قادری،ناظم تحریک علامہ محمد نجیب اکرم قادری،صدر تحریک منہاج القرآن جوڑا چوہدری صوفی محمد وارث قادری اور ناظم تحریک حاجی محمد یونس ٹوپہ کی زیر نگرانی تمام تر انتطامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ دعوت کا سلسلہ بھی تیز کر دیا گیا ہے۔
ڈنگہ شہر اور گردونواح کے دیہات میں ہورڈنگ بورڈز،پینا فلیکس اور دعوتی کارڈز کے ذریعے بھر پور تشہیر بھی کی گئی ہے۔جامع مسجد حسنین کریمین ؓ کو بھی برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔دروس عرفان القرآن کے پانچوں روز پروگرامز کو تحریک منہاج القرآن ڈنگہ کے آفیشل فیس بک پیج اور جلالی پرنٹرز فیس بک پیج پر لائیو بھی دکھایا جائیگا۔