سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ نگہبان رمضان پیکج کے تحت 49 ہزار498مستحقین کے گھروں کی دہلیز تک راشن بیگ پہنچادیئے گئے،

ضلع سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرزکے زیر نگرانی پیکج کی تقیسم کا کام تیزی سے جاری ہے اس ضمن میں تما م ریونیو افسران کو ٹائم لائن دے دی گئی ہے جس پر عملدرآمد کوہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بات انہوں نے آج نگہبان رمضان پیکج کے سلسلہ میں ریونیو افسران کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ نگہان رمضان پیکج کیلئے تیار کئے جانے والے راشن بیگز میں اشیائے خورد و نوش کی معیار کو یقینی بنانے کیلئے فوڈ اتھارٹی آٹا، گھی، چاول، چینی اور بیسن کے باقاعدگی سے سمپل لیکر سرٹیفیکیٹ جاری کررہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کے وژن کے عین مطابق پورے احترام سے عزت نفس مجروح کئے بغیر گھر گھر راشن کی تقسیم آئندہ چند روز میں مکمل کرلی جائے گی ۔

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ رمضان پیکج کے مستحقین کی ویری فیکشن اور ڈسٹری بیوشن کو تیز کیا جائے ۔یاد رہے ضلع سیالکوٹ میں 1لاکھ 18ہزار336 راشن بیگز تقسیم کئے جائیں گے۔

Shares: