اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف شہر اور گردونواح میں رمضان کے مہینے میں دودھ ، دہی کی مانگ میں اضافے کے پیش نظر بااثر دودھ فروشوں نے مضر صحت ملاوٹ شدہ دودھ اور دہی کی فروخت کا سلسلہ شروع کررکھا ہے ۔ دودھ فروش ملاوٹ شدہ اور کیمیکل سے تیار شدہ دودھ مختلف دکانوں پر فروخت کرنے میں مصروف ہیں جو شہریوں میں بیماریاں بانٹنے کا باعث بن رہے ہیں جس کے استعمال سے چھوٹے چھوٹے معصوم بچے، بزرگ شہری بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں شہریوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے کارروائی نہ کرنے پر اعلیٰ حکام سےنوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ملاوٹ مافیا باز نہ آئے اوچ شریف شہر وگردونواح میں ناقص اجزاء سے ملاوٹ شدہ دودھ اور دہی کی فروخت عروج پر پہنچ گئی ہے، دکاندار انسانی جانوں سے کھیلنے لگے کوئی پرسان حال نہیں جبکہ تحصیل انتظامیہ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مبینہ خاموشی نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے

اوچ شریف کے مختلف علاقوں الشمس چوک، غوث اعظم چوک، علی پور روڈ، حسینی چوک, ٹینکی چوک و دیگر علاقوں میں دکاندار انسانی جانوں سے کھیلنے لگے،ایک ہی پل میں امیر بننے کے چکر میں ملاوٹ شدہ کیمیکل پوڈر والا دودھ ڈرموں میں بھر کر شہر لایا جاتا ہے اور مختلف علاقوں محلوں اور گلیوں میں من پسند قیمت پر فروخت کیا جاتا ہے۔

باہر سے آنے والے ملاوٹ شدہ کیمیکل دودھ کو خالص بتا کر من پسند قیمت میں فروخت کیا جاتاہے۔ شہر بھر میں مضر صحت دودھ کی سپلائی جاری پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹ شدہ دودھ کی سپلائی روکنے میں ناکام ہوچکی ہے

۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ملاوٹ سے پاک دودھ ڈھونڈنا ان کے لئے جوئے شیر لانے کے برابر ہے ،مقدس مہینے میں مارکیٹ میں سر عام کیمیکل اور پاوڈر ملا دودھ فروخت ہو رہا ہے لیکن فوڈ اتھارٹی سمیت کوئی ادارہ ان کے خلاف کارروائی کرنے کو تیار نہیں وہ جائیں تو کہاں جائیں ۔

شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ صورتحال کا جائزہ لے کر سخت کارروائی کرکے پانی وکیمیکل ملا دودھ و دہی فروخت کرنے کے مکروہ دھندے میں ملوث مافیا کے کیخلاف ایکشن لیا جائے.

Shares: