کراچی: بن قاسم میں200 سے زائد لوہے کے وزنی گیٹ چوری ہونے کا انکشاف

گودام نمبر 45 اور 46 سے لوہے کے وزنی گیٹ چوری کیے گیے ہیں
0
138

کراچی کے علاقے بن قاسم میں اسکریپ کی چوری کا ایک اور اسکینڈل سامنے آیا ہے-

باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق پپری نیشنل ہائی وے پر واقع سرکاری چانول گوداموں کے 200 سے زائد لوہے کے وزنی گیٹ چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے ٹی سی پی سے لوہے کے چوری کا مقدمہ 13 مارچ کو گودام کے مینیجر آصف کی مدعیت میں تھانہ پپری تھانہ پپری میں درج کیا گیا، مقدمے میں کہا گیا کہ گودام نمبر 45 اور 46 سے لوہے کے وزنی گیٹ چوری کیے گیے ہیں، فی گیٹ کا وزن 5 سے 8 من ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے بعد گودام کے ڈپٹی مینیجر ذوالفقار بھٹو اور سیکیورٹی انچارج مختیار لاشاری سمیت اہم گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں،جبکہ ڈی آئی جی ایسٹ نے واقعے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔

ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر کی تشکیل کردہ جے آئی ٹی میں ایس ایس پی ملیرر طارق الہٰی مستوئی، ایس پی انویسٹی گیشن، ڈی ایس پی آپریشن بن قاسم، ڈی ایس پی بن قاسم انویسٹی گیشن اور ایس ایچ او بن قاسم شامل ہیں۔

Leave a reply