تلہ گنگ،باغی ٹی وی (نامہ نگارشوکت علی ملک ) وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق یونین کونسل کوٹگلہ کو مثالی یونین کونسل بنایا جائے، یونین کونسل کوٹگلہ کی عوام نے سردار غلام عباس اور ملک شہریار اعوان کو عزت دی انہیں بھی مایوس نہیں کرنا چاہیے، ملک عبدالرؤف

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کسان ونگ راولپنڈی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری ملک عبدالرؤف اعوان کا باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق یونین کونسل کوٹگلہ کو مثالی یونین کونسل بنایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح یونین کونسل کوٹگلہ کی عوام نے الیکشن میں اپنے ووٹ کے ذریعے بھاری لیڈ سے سردار غلام عباس اور ملک شہریار اعوان کو جتوا کر عزت دی انہیں بھی اب حلقے کی عوام کو مایوس نہیں کرنا چاہیے،

یونین کونسل کوٹگلہ اور خصوصاً خوشحال کی بڑی آبادی کو پہلے بھی شہریار اعوان نے بجلی فراہم کی باقی ماندہ آبادی جوکہ بجلی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہے، پہلی فرصت میں ان آبادیوں کو بھی بجلی فراہم کی جائے،

ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہ محمد والی کوٹگلہ روڈ جوکہ التوا کا شکار ہے، اس پر تیزی سے کام کروا کر مکمل کیا جائے، اس کے علاوہ ڈھوک ڈھیری تا خوشحال گڑھ تک باقی ماندہ روڈ کو پختہ کرنے کےلیے بھی فنڈز جاری کئے جائیں، علاوہ ازیں خوشحال گڑھ میں بچیوں کی تعلیم کےلیے ایک ماڈل سکول بھی بنایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح یونین کونسل کوٹگلہ کی عوام نے اپنی ووٹ کی پرچی سے حق ادا کیا ہے اب منتخب نمائندوں کا بھی فرض ہے کہ وہ عوامی خدمت کے ذریعے اس کا بدلہ چکا کر حق نمائندگی ادا کریں۔

Shares: