چترال،باغی ٹی وی (گل حماد فاروقی کی رپورٹ)غریب آدمی کامکان برفانی تودے میں دب گیا ،مدد کی اپیل

لوئر چترال کے مضافاتی علاقے سینگور محلہ شاہ میراندہ میں محمد ولی نامی شحص نے اونچائی پر نیا مکان بنایا تھا، اسی سال شدید برف باری کے باعث آس پاس اور اس کے مکان کے اوپر پہاڑ پر بہت زیادہ برف جمع ہو گئی تھی ،

گزشتہ دنوں وہ جمی ہوئی برف گرمی کی وجہ سے پگھل کر اچانک اس کے مکان کے اوپر آگر ی جس کے نتیجے میں محمد ولی کے مکان کی چھت بری طرح متاثر ہوئی۔ ٹین کے نیچے لگائے جانیوالے لکڑی کےشہتیر وغیرہ ٹوٹ گئے۔

محمد ولی کا کہنا ہے کہ میں غریب آدمی ہوں میرے بیٹے بیرون ملک محنت مزدوری کرتے تھے اور ان کی خون پسینے کی کمائی سے یہ مکان بنایا تھا جو برفانی تودے تلے دب کر جزوی طور پر تباہ ہوا۔

محمد ولی کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے اہلکار بھِی یہاں آئے تھے انہوں نے اس کا جائزہ لیکر اسے نقصان زدہ فہرست میں درج بھی کیا تھا مگر ابھی تک مجھے کسی قسم کی امداد نہیں ملی جبکہ بعض بااثر لوگوں کو سات سات لاکھ روپے کے چیک بھی دیے گیے۔

انہوں نے صوبائی اور وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ سے بھی درخواست کی ہے کہ اس کی بھی مالی مدد کی جایے اور جو نقصان ہوا ہے اس کا ازالہ کیا جائے تاکہ وہ اپنا مکان دوبارہ تعمیر کرسکے۔

Shares: