ڈیرہ غازی خان ،باغی ٹی وی (نیوز رپورٹر شاہد خان )ضلع ڈیرہ غازیخان میں ناجائز منافع خوروں،ذخیرہ اندوزوں کو یکم تا21مارچ کے دوران مجموعی طور پر40لاکھ71ہزار500روپے کے جرمانے کئے گئے ہیں۔

حکومت پنجاب کی ہداہت پر ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرنگرانی ہر گلی،محلے،بلاک،قصبوں،تحصیلوں اور شہروں میں پرائس مجسٹریٹس الرٹ ہیں جو کنٹرول ریٹس سے زائد پر اشیائے خوردونوش فروخت کرنیوالوں کو موقع پر جرمانے کررہے ہیں،

مہنگائی کیخلاف کریک ڈاؤن میں 34828 چھاپے مارے گئے،111دکان داروں کیخلاف مقدمات درج،351منافع خوردکاندار گرفتار اور 27دکانوں کو سیل بھی کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر مہر شاہدزمان لک کا کہنا ہے کہ ضلع بھر کے انتظامی افسران،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کرنیکی ہدایات دی گئی ہیں،ضلع میں کسی کو بھی کنٹرول ریٹ سے زائد پر اشیاء فروخت نہیں کرنے دینگے۔

Shares: