ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (بلاول سموں کی رپورٹ) ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹرمحمدعمران خان کی زیر صدارت تمام ڈی ایس پی پیز، ایس ایچ اوز اور ہیڈ آف برانچ کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد، امن وامان کی صورتحال کا جائزہ؛ ایکٹو کریمینلز ، جرائم پیشہ افراد، گٹکا، منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ اور لائحہ عمل تیار

ایس ایس پی ڈاکٹر محمد عمران خان نے ضلع ٹھٹھہ کا چارج سنبھالنے کے بعد آج مورخہ 22 مارچ 2024 کو ضلع کے تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، 15 مدد گار انچارج سی آئی اے انچارج اور چوکی انچارجز کے ساتھ ایس ایس پی آفیس ٹھٹھہ میں میٹنگ کی۔

میٹنگ کے دوران ایس ایس پی ٹھٹہ نے ٹھٹہ پولیس کے تمام افسران کو ایکٹو کریمینلز ، جرائم پیشہ افراد، گٹکا، منشیات فروشی کے تمام، بالخصوص مین ڈیلرز ، کے خلاف فوری اور سخت کریک ڈاؤن کرنے کے واضح احکامات جاری کیے

اس موقع پر ایس ایس پی ٹھٹھہ نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد، منشیات فروشوں، مین پوڑی گٹکا ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فوری آغاز کریں، اس سلسلے میں تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، انچارچ پولیس پوسٹس کی کارکردگی کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے گا۔

اچھی کارکردگی پر پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں انعامات اور محکمانہ تعریفی اسناد دیے جائیں گیں، اور ناقص کارکردگی یا منظم جرائم میں ملوث پولیس افسران کے خلاف سخت محکمانہ اور قانونی ایکشن کیا جائے گا

مزید ایس ایس پی ٹھٹہ نے تمام افسران کو ہدایات جاتی کیں کہ تھانہ جات پر آنے والے سائلین کے ساتھ بہتر ین سلوک کیا جاۓ۔ ان کی عزت نفس کا خیال رکھا جاۓ۔ان کے مسائل کو سننے کے بعد فوری حل کریں۔انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے مظلوم کی داد رسی کی جاۓ

ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے خصوصی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں تمام شہروں، بازاروں، اور عبادات کی جگہ پر سکیورٹی کو یقینی رکھا جائے

دوران میٹنگ خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران ایکٹو کریمینلز کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر پولیس کی گرفت میں لائیں اور اس کے ساتھ ساتھ تما افسران اپنے علاقوں میں موثر حکمت سے سنیپ چیکنگ کو یقینی بنائیں اور جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں پر لگاتار ریڈز، اور آپریشنز کیے جائیں

Shares: