اسلام آباد:ایوان صدر میں یومِ پاکستان پر اعلیٰ ترین سول اعزازات دینےکی تقریب جاری ہے-
باغی ٹی وی : وزیراعظم آزاد کشمیر اور مختلف ممالک کے سفر یشریک ہیں،تقریب میں صدرِ مملکت نے سینیئرسیاست دان راجہ ظفر الحق اور سید قائم علی شاہ کو نشان امتیاز سے نوازا جبکہ سیدطارق فاطمی کو خارجہ امور میں خدمات پر ہلال امتیاز سےنوازا گیا۔
تقریب میں ڈاکٹرمحمدامجد ثاقب کوعوامی خدمات پرہلال امتیاز سےنوازاگیا جبکہ اصلاح الدین صدیقی کو ہاکی کے شعبے میں خدمات پر نشان امتیاز عطا کیا گیا،افتخارعارف کوشاعری اورادب کے شعبے میں خدمات پر نشان امتیاز سے نوازا گیا جبکہ معروف شاعر انور مسعود کو ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔
سینیئر صحافی اور اینکر پرسن سہیل وڑائچ کو صحافت کے شعبے میں خدمات پرصدارتی اعزاز برائے حسنِ کارکردگی سے، ائیرمارشل ریٹائرڈ نجیب اخترکو نشان امتیاز جبکہ مشتاق سکھیرا کوپولیس کے شعبے میں خدمات پر ہلال شجاعت سے جبکہ بریگیڈیئر سیدسرفراز مرحوم کو ہلال امتیاز بعد از وفات سے نوازا گیا۔
عوامی خدمات کے شعبے میں مفتی عبدالشکور کو بعد از وفات ہلال امتیاز سے نوازا گیا جب کہ اسی شعبے میں ناصر محمود کھوسہ، فواد حسن فواد، راجہ نعیم اکبر، کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید، سبطین فضل علی، اور زاہد اختر زمان کو بھی ہلال امتیاز سے نوازا گیا، طارق باجوہ کو معاشی خدمات پر ہلال امتیاز جبکہ طارق محمود پاشاکو عوامی خدمات پر ہلال امتیاز سےنوازا گیا، جاوید اسلم کوعوامی خدمات پر ہلال امتیاز سے نوازا گیا جب کہ فن کے شعبے میں احمد شاہ کو ہلال امتیاز سے نوازا گیا، راحت فتح علی خان کو موسیقی کے شعبے میں خدمات پر ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔
علاوہ ازیں صدر مملکت نے مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کے لیے اعزازات کا اعلان کیا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے افسران اور جوانوں میں ایک ستارہ بسالت اور 135 تمغہ بسالت دینے کا اعلان کیا گیا ہے، افسران اور جوانوں میں 45 امتیازی اسناد، 148 چیف آف آرمی اسٹاف تعریفی اسناد، 23 ہلال امتیاز ملٹری، 109 ستارہ امتیاز ملٹری اور 137 تمغہ امتیاز ملٹری کا اعلان کیا گیا ہے، اس کے علاوہ اسپیشل سروسز گروپ کے سپاہی اسرار محمد کو ستارہ بسالت اور بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال شہید کو تمغہ بسالت سے نوازا جائےگا لیفٹیننٹ کرنل صفدر علی خان، میجر محمد جواد شہید اور میجر میاں عبداللہ شاہ شہید کو تمغہ بسالت سے نوازا جائے گا جب کہ میجر جنرل سعید الرحمان سرور، میجر جنرل محمد عاصم خان اور میجر جنرل ندیم یوسف کو ہلال امتیاز ملٹری سے نواز جائے گا۔
دوسری جانب گورنر ہاؤس پنجاب میں یوم پاکستان کے موقع پر سول اعزازات دینے کی تقریب ہوئی جس میں تعلیم، صحت،کھیل اور فن سمیت مختلف شعبوں سے منسلک افراد کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیاگورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اداکارہ سجل علی کو تمغہ امتیاز سے نوازا ، جگن کاظم، قوال عمران عزیز میاں کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔
واسع چودھری کو بھی تمغہ امتیاز، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔ تعلیم کیلئے شاندارکارکردگی پرپروفیسر ڈاکٹرکنول امین کوتمغہ امتیاز، میڈیسن شعبوں میں گرانقدر خدمات پرڈاکٹرغلام عباس کوتمغہ امتیاز جبکہ قاری وسیم اللہ امین کوتمغہ امتیاز ، شعبہ انجینئرنگ میں خدمات پرڈاکٹرحمادعمر، شعبہ تعلیم پرخدمات پرڈاکٹرمحمدیار، پروفیسرڈاکٹر عامرسعید بھٹی کوبھی تمغہ امتیازعطا کیا گیا، پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر اور پروفیسر ڈاکٹر محمدضیاءالحق کوتمغہ امتیاز عطا کیا گیا۔
گورنر ہاؤس سندھ میں بھی سول اعزازات دینے کی تقریب ہوئی جہاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو اعزازات سے نوازا،یوم پاکستان پر اداکار عدنان صدیقی اورقادربخش مٹوکو تمغہ برائےحسن کارکردگی سے نوازاگیا جب کہ تھر سے تعلق رکھنے والی مائی دہائی کوپرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا،شیما کرمانی کو تمغہ حسن کارکردگی اور مفتی منیب الرحمان کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیاسابق آئی جی کلیم امام۔ عارف حبیب اور مرزا اختیار بیگ کو بھی اعزاز دئیے گئے۔
سابق آئی جی کلیم امام، عارف حبیب ، اختیار بیگ کو ایوارڈ دئیے گئے، سابق چیف سیکرٹری سندھ سہیل راجپوت کوستارہ امتیاز سے دیا گیا، عزیز میمن کوخدمات عامہ کے شعبہ میں ستارہ امتیازسے نوازا گیا۔ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے73افراد کو سول اعزازات سے نوازاجائے گا۔کوئٹہ کے گورنر ہاو¿س میں بھی یوم پاکستان پر تقریب سجائی گئی، قائم مقام گورنر بلوچستان عبدالخالق اچکزئی نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو ایوارڈز دیئے۔ جسٹس ریٹائرڈ محمد نور مسکانزئی شہید کو ستازہ امتیاز سے نوازا گیا۔اعزاز ان کے بیٹے نے وصول کیا۔ خدمت عامہ پرلال جان جعفرکو ستارہ امتیاز سے نوازاگیا۔ڈاکٹر مریم کو صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی عطا کیا گیا۔
گلگت بلتستان میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے دس افراد کو سول ایوارڈز دیے گئے۔ گورنر ہاوس میں منعقدہ تقریب میں گورنر سید مہدی شاہ نے 10 افراد کو سول ایوارڈز دیے۔ جن میں تمغہ شجاعت، ستارہ امتیاز، تمغہ بسالت اور پرائیڈ آف پرمارمنس شامل تھے۔
گورنر ہاوس پشاور میں بھی قومی اعزازات دینے کی تقریب منعقد ، گورنر حاجی غلام علی مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو اعزازات سے نوازیں گے۔ اداکار عشرت عباس اور عجب گل کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا جائے گا۔ گلوکار ہمایوں خان کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی دیا جائے گا۔ صحافتی خدمات پر امجد عزیز ملک کو تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔ پشاور کے میئر زبیر علی کو تمغہ امتیاز دیا جائے گا۔