پشاور: کے پی کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے ڈرائیونگ لائسنس ہولڈر کے لیےکے پی ٹرانسپورٹ(KP Transport) کے نام سے ایپ متعارف کرادی۔
باغی ٹی وی: ایپ میں رجسٹریشن کرنے والا لائسنس ہولڈر اپنے لائسنس کی تصدیق کرسکےگا، محکمہ ٹرانسپورٹ کی ڈرائیونگ لائسنس ہولڈر کے لیےکے پی ٹرانسپورٹ کے نام سے متعارف کرائی گئی ایپ کو گوگل پلے اسٹور سے باآسانی ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
ایپ میں رجسٹریشن کرنے کے بعد لائسنس ہولڈر اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کرکے اپنے لائسنس کی تصدیق کرسکتا ہے جب کہ لائسنس ہولڈر کی تصویر کے ساتھ ساتھ لائسنس کی پوری معلومات بھی اسکرین پر آجائی گی، ایپ میں فیس ٹریکنگ، ڈرائیونگ ٹیسٹ، تھیوری ٹیسٹ، لرنر ایپلیکیشن، ایپلیکیشن انکوائری اور لائسنس سینٹر سمیت دیگر اہم معلومات بھی شامل ہیں۔