یوم پاکستان پریڈ میں چینی فوج کی شرکت مضبوط دوطرفہ تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔چینی وزارت خارجہ

0
124
pak chaina

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے یوم پاکستان کی پریڈ میں چینی فوج کی شرکت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان گہرے رشتے کو اجاگر کیا بیجنگ میں ایک پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے لن جیان نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی خصوصی مسلح افواج کی پریڈ میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی (PLA) کے دستے کی موجودگی چین اور پاکستان کے درمیان مضبوط تعلقات کا ثبوت ہے۔ترجمان کے مطابق پاکستانی فوج کی جانب سے پی ایل اے کے وفد کو فوجی پریڈ میں شرکت کی دعوت دونوں ممالک کے درمیان خصوصی اور پائیدار تعلقات کی علامت ہے۔پریڈ میں چینی فوج کی شرکت نے نہ صرف چین اور پاکستان کے درمیان یکجہتی اور تعاون کو ظاہر کیا بلکہ عالمی سطح پر دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تزویراتی شراکت داری اور باہمی احترام کو بھی اجاگر کیا۔
روناچل پردیش پر بھارت اور چین کے درمیان سرحد کبھی طے نہیں ہوئی، زنگنان بھارت کے غیر قانونی قبضے سے پہلے بھی ہمیشہ چین کا حصہ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کے پاس اس خطے میں مؤثر انتظامیہ رہی ہے، 1987 میں بھارت نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ علاقے پر نام نہاد اروناچل پردیش قائم کیا۔لین جیان کا کہنا تھا کہ ہم نے بھارت کے اقدامات کے خلاف سخت بیانات جاری کیے ہیں، ہم نے زور دیا بھارتی کارروائی غیر مؤثر ہے اور چین کے اس مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

Leave a reply