اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی ۔
باغی ٹی وی : ملاقات میں صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی مجموعی سیاسی ومعاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،صدر اور وزیراعظم نے ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے مشترکہ عزم کا اظہار بھی کیا، صدر اور وزیراعظم نے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پربھی گفتگو کی-
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بڑے ٹیکس دہندگان کو بلیو پاسپورٹ اور اعزازی سفیر کا درجہ دینے کا اعلان کیا ہے اسلام آباد میں ٹیکس ایکسی لینس ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو بلیو پاسپورٹ اور پاکستان کے اعزازی سفیرکا درجہ دیا جائےگا گاڑی کے دوپہیے ہیں، ایک نجی سیکٹر اور دوسرا حکومت اور وفاقی حکومت کو صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کرنجی سیکٹرکی مدد کرنی ہے،کاروبار کرنا حکومت کا کام نہیں بلکہ ٹیکس دہندگان کو بہتر ماحول فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے، معیشت مضبوط ہوتی ہے توقوم کی آواز سنی جاتی ہے، کمزور معیشت کی آواز کوئی نہیں سنتا۔