میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) میئر میونسپل کارپوریشن میرپورخاص عبدالرٶف غوری رات دن کارپوریشن کے لئے جس طرح محنت کر رہے ہیں یہ قابلِ تحسین ہے ہم انہیں شہری حقوق کمیٹی سے کئے گئے وعدے پورے کرنے پر سلام پیش کرتے ہیں عبدالجبارخان۔

عید کے فوری بعد پورے کارپوریشن میں 8 سے زائد پیپلز بس سروسز کے ساتھ ساتھ ترقیاتی کام شروع کئیے جائیں گے ہمارا مقصد صرف خدمت ہے میئر عبدالرٶف غوری۔

ان‌خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران و شہری حقوق کمیٹی کے مرکزی نگران عبدالجبارخان نے میرپورخاص کارپوریشن کے میئرعبدالرٶف غوری سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کے دوران کیا عبدالجبارخان نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ مرکزی انجمن تاجران کے نائب صدر و میئر میرپورخاص کارپوریشن عبدالرٶف غوری نے شہری حقوق کمیٹی اور عوام سے کیے وعدے دن رات انتھک جدوجہد کرنے کے بعد وفا کئے اور مسلسل کارپوریشن کے لئے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ہم انہیں خراج تحسین و سلام پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کے یہ اسی طرح عوامی مسائل کے لیے اپنے فرائض کو سرانجام دیتے رہیں گے

اس موقع پر میئر عبدالرٶف غوری نے کہا کےعید کے فوری بعد پورے کارپوریشن میں 8 سے زائد پیپلز بس سروسز کے ساتھ ساتھ ترقیاتی کام شروع کیے جائیں گے ہمارا مقصد صرف خدمت ہے بعدازاں عبدالرٶف غوری نے عبدالجبار خان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Shares: