گوجرانوالہ ، باغی ٹی وی س (محمد رمضان نوشاہی)پولٹری ایسوسی ایشن کی کمشنر سے ملاقات میں پولٹری کے نرخ میں کمی کی یقین دہائی
تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی کے اقدامات، پولٹری کے نرخ میں نمایاں کمی
پولٹری ایسوسی ایشن کی کمشنر سے ملاقات میں پولٹری کے نرخ میں کمی کی یقین دہائی،کمشنر،ڈپٹی کمشنر،پولٹری ایسوسی ایشن اور لائیو سٹاک کے اشتراک سے پولٹری کی قیمتیں مقرر، پولٹری کی قیمت لاہور اور فیصل آباد سے 3روپے کم
لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت 634روپے جبکہ گوجرانوالہ میں 631 روپے ہے،رمضان بازار میں مرغی کاگوشت 25روپے مزید کمی کے ساتھ دستیاب ہے ،اسی طرح انڈے بھی فی درجن 6روپے کم قیمت پر دستیاب ہیں ۔
گوجرانوالہ میں سبزیوں، پھلوں اور اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں کمی کا رحجان تیزی سے جاری ، برائلر ( فی کلوگرام) تھوک 421 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ برائلر (فی کلوگرام) پرچوں 437روپے میں فروخت ہو رہا ہے,
کمشنرگوجرانوالہ نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے۔گراں فروشوں کے خلاف بھی ڈویژن بھر میں کارروائیاں جاری ہیں،
مہنگائی سے خاطر خواہ ریلیف حکومت پنجاب کی اہم ترین ترجیح ہے،