سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی ہسپتال سے جیل منتقل
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا، وہ 2 روز سے پمز اسپتال میں زیر علاج تھے۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کو طبعیت ناساز ہونے پر 27 مارچ کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اڈیالہ جیل میں گرنے سے شدید زخمی ہوئے تھے۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کی طبعیت بہتر ہونے پر ڈسچارج کیا گیا، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی کچھ ٹیسٹ رپورٹس کا انتظار کیا جا رہا تھا وہ آگئی ہیں۔ اسپتال ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کی تمام رپورٹس نارمل ہیں۔