سندھ کے علاقے خیر پور میں صندوق سے تین کمسن بچوں کی لاشیں ملی ہیں
پولیس نے لاشوں کا پوسٹ مارٹم کروایا ہے جس کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچوں کی موت صندوق میں دم گھٹنے سے ہوئی، ایک بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی ملے ہیں، بچوں کو صندوق میں جب بند کیا گیا تو بچے زندہ تھے، ہ دم گھنٹے کے باعث بچوں کے منہ سے خون بھی نکلا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں ایک گھر سے ملی تھیں، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے تحقیقات جاری ہیں
ورثاء کا کہنا ہے کہ بچے کھیلتے ہوئے صندوق میں بند ہوگئے اور صندوق کا ڈھکن بند ہونے سے باہر کی کنڈی بھی لگ گئی، صندوق کے اندر سے بچوں کی چیخ و پکار بھی کسی نے نہیں سنی اور بچے صندوق میں بند ہوکر دم گھٹنے سے جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق بچوں میں دو بہن بھائی 5 سالہ مہناز اور 4سالہ مدد علی اور ایک کزن عارف شامل ہے،