سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے )خلق محمدی فائونڈیشن کے زیر انتظام ،بابا جی الحاج خالد محمود مکی مدنی کی زیر سرپرستی ،صاحبزادہ عثمان خالد ،صاحبزادہ حسان خالد کی زیر نگرانی پاکستان کا سب سے بڑا سحر و افطاردسترخوان پروگرام سالہا سال سے جاری و ساری ہے اس دستر خوان پر سینکڑوں افراد روزانہ سحر و افطار کر تے ہیں جبکہ سینکڑوں افراد اپنے اہلخانہ کیلئے بھی سحر افطار کے وقت کھانا گھر لے کر جاتے ہیں ۔

خلق محمدی سحر وافطار دسترخوان کے انچارج نوید احمد مغل ،آغا ذیشان حیدر اور غلام مصطفے آسی نے میڈیا کو بتایا کہ بابا جی خالد محمود مکی مدنی کی زیر سرپرستی اور صاحبزادہ عثمان خالد و صاحبزادہ حسان خالدکی زیر نگرانی کئی سالوں سے مسافروں اور مستحق افراد کے لئے سحر و افطار دسترخوان لگائے جاتے ہیں جہاں پر سینکڑوں افراد افطاری و سحری کر تے ہیں

اس کے علاوہ بابا جی کے حکم پر سینکڑوں غریب مستحق بیوہ خواتین اپنے اہلخانہ کے لئے بھی افطاری کے وقت کھانا لے کر جاتے ہیں جبکہ سحری کے اوقات میںدسترخوان کے علاوہ خلق محمد ی فائونڈیشن کے کارکنان ان غریب مستحق اور بیوہ خواتین کے گھروں میں خاموشی سے کھانا پہنچاتے ہیں ۔

جبکہ بابا جی الحاج خالد محمود مکی مدنی اورصاحبزادہ عثمان خالد بنفس نفیس خود افطاری کے اوقات میںڈسکہ شہر کے مختلف چوکوں چوراہوں اور دیہاتوں میں بھی لوگوں میں افطاری تقسیم کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈسکہ کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے جو بابا جی خالد محمود مکی مدنی نے شروع کیا اور عرصہ دراز سے جاری و ساری ہے

Shares: