جاندران میں پندرہ کلومیٹر پہاڑی علاقے پر پھیلی آگ پر قابو پا لیا گیا

کیو آر ایف کے 220 اہلکاروں و افسران پر مشتمل 10 ٹیموں نے آگ بجھائی
0
113
Fire Bus

کوہلو میں کوہ جاندران میں پندرہ کلومیٹر پہاڑی علاقے پر پھیلی آگ پر قابو پا لیا گیا ،آگ پر دس ٹیموں نے قابو پایا۔

باغی ٹی وی : بلوچستان کے علاقے کوہلو کے جاندران کے جنگلات میں لگنے والی آگ 15 کلومیٹر تک کے پہاڑی علاقے میں پھیل گئی تھی،ذرائع کا کہنا تھا کہ محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کا عملہ و افسران آگ پھیلنے کے باوجود موقع سے غائب ہیں، جنگلات میں لگنے والی آگ کی وجہ سے قیمتی درختوں اور جنگلی حیات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کیو آر ایف کے 220 اہلکاروں و افسران پر مشتمل 10 ٹیمیں آگ بجھانے پہنچ گئیں، کیو آر ایف کی امدادی ٹیموں کے پاس آگ بجھانے کے جدید آلات نہ ہونے کے باعث پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے،تاہم اب 10 ٹیموں نے پندرہ کلومیٹر پہاڑی علاقے پر پھیلی آگ پر قابو پا لیا ہے-

کوہاٹ بلاک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ آگ پر 6 گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پایا گیا، لیویز فورس کے جوانوں نے پر خطر پہاڑی علاقے میں کامیابی سے کارروائی مکمل کی، سرفراز بگٹی نے کوہلو کے پہاڑی سلسلے میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے لیویز فورس کی فوری کارروائی پر اظہار اطمینان کیا ہے، وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر کوہلو ، اسسٹنٹ کمشنر، رسالدار میجر اور تمام لیویز فورس کے جوانوں کو شاباش دی، اافسران اور لیویز اہلکاروں کے لئے حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ کا اعلان بھی کیا۔

تائیوان کا معاملہ چین اور امریکا کے تعلقات میں کراس نہیں ہونا چاہئے،چینی صدر کی …

’گمراہ کن‘ اشتہارات بند نہ کیے تو سخت کارروائی ہو گی،بھارتی سپریم کورٹ …

Leave a reply