کندھ کوٹ ،تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان+منصوربلوچ)ضلع بھر میں ڈاکو راج کے خاتمے اور مغویوں کے بازیابی کیلئے شہری سڑکوں پر نکل آئے

تفصیل کے مطابق کے مطابق گذشتہ ہفتے اغوا ء ہونے والے تنگوانی گیس پائپ لائن کے چوکیدار دو مغوی حمزہ اور منیر گجرانی کو بھی پولیس بازیاب کرانے میں مکمل طورناکام ہوچکی ہے ،جس پرمغویوں کے ورثا ء نے تنگوانی انڈس ہائی وے پر دھرنا دے دیا ٹریفک معطل ہے مسافر سخت پریشان ہیں،

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں ڈاکو راج قائم ہونے سے اغوا ء ڈکیتی لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے پولیس بے بس دکھائی دیتی ہے ۔کندھ کوٹ پولیس نے ایک ہفتہ گذرنے کے باوجود گیس پائپ لائن کے اغواء ہونے والے دو چوکیداروں کی بازیابی کیلئے کوئی کارروائی تک نہیں کی ۔

مظاہرین کا کہناہے کہ مغویوں کی بازیابی تک دھرنا جاری رکھا جائے گا ،کندھ کوٹ اور تنگوانی میں مغویوں کی بازیابی اور ڈاکو راج کے خاتمے کے لیے الگ الگ دھرنے کے باعث سندھ بلوچستان اور پنجاب آنے جانے والی ٹریفک معطل گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

Shares: