گیمنگ کے لیے موبائل فون نہ ملنے کے انکار پر 12 سالہ لڑکے نے خودکشی کر لی،ایس ایچ او رائے ونڈ سٹی تیمور عباس خان کے مطابق 12 سالہ محمد ایان ولد محمد اسلم نے مبینہ طور پر اپنی ماں کی جانب سے گیم کھیلنے کے لیے موبائل فون دینے سے انکار پر خود کشی کر لی۔ واقعہ رائیونڈ سٹی کے علاقے مشن کالونی میں پیش آیا۔ایس ایچ او رائے ونڈ سٹی کی فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق لڑکے نے اپنی والدہ سے گیم کھیلنے کے لیے موبائل فون کی درخواست کی تھی۔ تاہم انکار پر لڑکے کی ماں اسے ڈانٹ کر پڑوسی کے گھر چلی گئی۔ واپسی پر اسے اپنے بیٹے کی بے جان لاش چھت کے پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔ بتایا جاتا ہے کہ لڑکے نے خود کو لٹکانے کے لیے قریبی جھولے سے رسی کا استعمال کیا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جب کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے کیونکہ تفتیش آگے بڑھ رہی ہے۔

Shares: