ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجواداکبر)وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈی جی خان ڈویژن کی ماسٹر پلاننگ کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت ڈی جی خان اور مظفر گڑھ اضلاع کےلئے ایک ہفتہ کے اندر ڈی پی سی کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں

کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران شریک تھے۔اجلاس میں مختلف معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ شیروں کی ماسٹر پلاننگ میں عوامی فلاح و بہبود سے متعلقہ تمام شعبوں کو بہتر کیا جائیگا۔سٹیک ہولڈرز ایک ہفتہ کے اندر تحریری تجاویز دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اربن یونٹ کی ٹیمیں جلد اضلاع کا دورہ کریں گی۔اجلاس کے دوران ڈی جی خان ڈویژن میں میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے بھی احکامات جاری کئے گئے ۔

کمشنر ڈی جی خان نے کہا کہ ہر مین ہول پر ڈھکن لگائے جائیں۔گٹر میں گرنے پر خدا نخواستہ انسانی اموات کا بلدیاتی اداروں پر مقدمات ہوں گے۔

مراکز صحت میں سانپ اور کتے کے کاٹنے کی ویکسین کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ جوہڑ تلف اور سیوریج کے مسائل فوری حل کئے جائیں۔

کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ نہم کے امتحانی مراکز کی نگرانی مزید سخت کردی جائے۔

Shares: