سرگودھا،باغی ٹی وی( ادریس نواز چدھڑ سے ) پولیس کا گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج سرگودھا میں ویمن سیفٹی اینڈ اینٹی ویمن ہراسمنٹ اور پتنگ بازی کی روک تھام کے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد
تفصیلات کے مطابق سرگودھا پولیس نے گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج سرگودھا میں ویمن سیفٹی اینڈ اینٹی ویمن ہراسمنٹ اور پتنگ بازی کی روک تھام کے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا ۔ سیمینار میں مختلف تنظیموں کے نمائندوں اور کالج کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کے طالب علموں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
سیمینار میں پرنسپل گورنمنٹ مسلم انبالہ کالج پروفیسر محمد اظہر عباس ، پروفیسر ڈاکٹر نواز بھٹی ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ارم اقبال ، انچارج تحفظ مرکز صفدر اقبال ، انچارج اینٹی ویمن ہراسمنٹ سیل انسپکٹر شازیہ اور سب انسپکٹر سامیہ نے اظہار خیال کیا ۔
اس موقع پر طلباء و طالبات کو اینٹی ویمن ہراسمنٹ سیل کی ورکنگ اور کارکردگی سے آگاہ کیا گیا ، وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے سرگودھا پولیس ہراسمنٹ نیور آگین میں اپنی بھرپور کاوش جاری رکھے ہوئے ہے ۔
سرگودھا پولیس اینٹی ویمن ہراسمنٹ سیل ہراسمنٹ کا شکار خواتین کو تحفظ اور فوری مدد فراہم کرتی ہے ، سیمینار کا مقصد نوجوان نسل کو معاشرے کا مفید شہری بنانا اور ہراسمنٹ سے محفوظ بنانا ہے ۔
سمینار کے آخر پر طلبہ و طالبات نے پتنگ بازی کی روک تھام اور خواتین کے تحفظ کیلیٸے نیور اگین سے متعلق آگاہی واک بھی کی ۔