قومی ٹیم کے سابق کپتان اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو ہٹایا گیا وہ بھی طریقہ غلط تھا اور اب شاہین آفریدی کو ہٹانا بھی غلط ہے،پاکستان میں کپتان کی تبدیلی کا انداز بڑا ناخوشگوار ہوتا ہے جس کا کھلاڑیوں پر اثر پڑتا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ جس طریقے سے کپتانی بدلتی ہے، بہت غلط ہو رہا، بابر، شاہین ہمارے بڑے سٹار ہیں ٹیم پر اثر پڑتا ہے، اللہ کرے سارا ٹھیک ہو اور یہ پاکستان کے لئے اچھا کھیلیں،جو بھی فیصلہ ہو وہ سوچ سمجھ کر اور بہتری کے لئے کریں، ٹیم کو دیکھیں کہ کون اس میں بیسٹ ہے، ٹیم کو کونسا کوچ سنبھال سکتا ہے اسکو دیکھیں خواہ وہ فارنر ہو یا ملکی ہو،
پہلے بھی بھی غلط تھا اور اب بھی غلط ہے۔ جس طرح یہاں کپتانیاں بدلتی ہے اس کا اثر اس کھلاڑی پر بھی ہوتا ہے اور ٹیم پر بھی۔ بس پاکستان میں ایسا ہی ہوتا ہے۔۔بابر بھی بڑا سٹار ہیں اور شاہین بھی ہمارا بڑا سٹار ہے۔۔۔مصباح الحق pic.twitter.com/bXkMsRTQVo
— Israr Ahmed (@IsrarAhmedPK) April 4, 2024
مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ کوچ ملکی لائیں یا غیر ملکی پہلے یہ دیکھیں کہ ٹیم کو کس کی ضرورت ہے کوچ کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کریں سوچ سمجھ کر کریں،اگر ملکی اور غیر ملکی کوچز مل کر کام کام کریں گے تو اس کا فائدہ ہو گا اس سے ہمارے کوچز کی ڈیولپمنٹ بھی ہو گی اور غیر ملکی کوچز کو ملکی کوچز سے مدد مل سکتی ہے،








