میرپور خاص: اللہ کی راہ میں خرچ کرنے سے دلی خوشی محسوس ہوتی ہے،حاجی محمد علی

میرپور خاص ،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ) اللہ کی راہ میں خرچ کرنے سے دلی خوشی محسوس ہوتی ہے. اب تک ذاتی خرچ پر کئی لوگوں کو حج اور عمرے کرا چکا ہوں،پہلے میں دوسری سیاسی جماعت سے تعلق رکھتا تھا اس کے بعد پیپلز پارٹی جوائن کی کیونکہ پیپلز پارٹی کا روٹی کپڑا اور مکان کا جو نعرہ ہے۔وہ میرے دل کو بھایا ہے۔اور اب پیپلزپارٹی میری روح میں رچ بس چکی ہے۔حاجی محمد علی

سندھ میں سیلاب اور کورونا کی وبا نے جب ڈیرے ڈالے تھے تو میں نے میری ذاتی ملکیت زبیدہ ہائٹس کے دروازے غریب عوام کے لئے کھول دئیے تھے، تمام فلیٹوں میں غریب خاندان رہائش پذیر تھے۔جن کے کھانے پینے کے تمام اخراجات میں اپنی جانب سے کرتا تھا اس دوران میرے پاس کئی لوگ آئے اور مجھے آفر بھی کی کہ اس میں ہمارا حصہ بھی ملا لو مگر میں نے ان سے کہا کہ اللہ نے مجھے اتنا عطا کیا ہے کہ میں نے ایک لمبے عرصے تک بھی کھلاتا رہوں تو مجھ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

ان خیالات کا اظہار اتحاد بین المذاہب سندھ کے نائب صدر میرپورخاص پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے چیئرمین یونین کونسل 8 حاجی محمد علی نے نجی ٹی وی کے پروگرام "نور سحر” میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا پروگرام کی میزبان نے استفسار کیا کہ آپ اپنی نیکیاں گنا رہے ہیں۔تو حاجی محمد علی نے انہیں برملا جواب دیا کہ میں نیکیاں گنا نہیں رہا ہوں بلکہ میں دوسرے شخص کو دعوت دے رہا ہوں کہ اگر اللہ پاک کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنی ہے تو اس طرح کے نیک کام کرو اللہ پاک کی ذات خود راضی ہو جائے گی۔

پروگرام کی میزبان نے چیئرمین حاجی محمد علی سے یہ سوال بھی کیا کہ آپ کھلاڑیوں کی بہت حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔اس بارے میں آپ کیا کہیں گے۔چیئرمین حاجی محمد علی نے جواب دیا ہے کہ میں بچپن سے ہی کھیلوں کا بہت زیادہ شوقین ہوں اور کھلاڑیوں سے محبت کرتا ہوں۔نور سحر پروگرام میں تین نعت خواں حضرات بھی بیٹھے ہوئے تھے پروگرام کی میزبان نے کہا کہ آپ ان کی کس طرح حوصلہ افزائی کریں گے۔حاجی محمد علی نے اسی وقت کہا کہ میں ان تینوں کو پانچ پانچ ہزار روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں بھلے ان میں کسی کی بھی پوزیشن اول دوئم یا سوئم آئی ہو۔ ایک موقع پر پروگرام کی میزبان نے حاجی محمد علی سے کہا کہ کیا آپ مجھے حج کرا دیں گے۔جواب میں حاجی محمد علی کا کہنا تھا کہ جی ہاں کیوں نہیں اگر آپ کرنا چاہیں اور آپ مستحق ہوں تو میری جانب سے کھلی پیشکش ہے آپ حج کرسکتی ہیں۔

پروگرام کی میزبان نے حاجی محمد علی کے خیالات کے بارے میں جاننا چاہا کہ آپ اپنے علاقے میں کس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔تو حاجی محمد علی نے جواب دیا کہ ہم نے اپنی یونین کونسل میں کنکریٹ ، صحت و صفائی ، سولر لائٹیں ، اور پیور بلاک کا کام گلیوں اور محلوں میں کروا کے منطقی انجام تک پہنچا دیا ہے۔جس کی وجہ سے ہماری یونین کونسل شہر کی دیگر یونین کونسلوں سے صاف ستھری نظر آتی ہے۔

اس کے بعد آخر میں پروگرام کے تمام شرکاء کا چیئرمین حاجی محمد علی کے ساتھ اجتماعی اور انفرادی طور پہ فوٹو سیشن کرایا گیا

Leave a reply