سیالکوٹ: ڈپٹی کمشنر کا جنرل بس اسٹینڈ کا دورہ, کرایوں کا جائزہ لیا

سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین کا جنرل بس اسٹینڈ کا دورہ، ایئر کنڈیشنڈ اور نان ائیر کنڈیشنڈ بسوں اور ویگنوں کے مختلف اسٹینڈ کا معائنہ کیا اور پبلک ٹرانسپورٹ کے انٹر سٹی/ ڈسٹرکٹ کرایوں کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے سیکرٹری آر ٹی اے مظفر حیات کو ہدایت کی کہ تمام پبلک ٹرانسپورٹ کے اسکرین پر یک طرفہ کرایہ واضح چسپاں کیا جائے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ مسافروں سے زائد کرایہ وصول نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اوور چارجنگ کی شکایت پر فوری کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ عید کے ایام میں آر ٹی اے کا عملہ فیلڈ میں موجود رہے گا اور شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہری زائد کرایہ وصول کی بابت۔ اپنی شکایات 9250011 پر درج کروائیں۔

ڈپٹی کمشنر نے اڈہ مینیجر کو ہدایت کی کہ اسٹینڈ پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنائیں اور کسی بھی جگہ پانی جمع نہ ہونے دیں تاکہ ڈینگی مچھروں کو افزائش کا موقع نہ ملے۔

Leave a reply