اوکاڑہ:ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت گندم خریداری مہم کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا

اوکاڑہباغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی زیر صدارت گندم خریداری مہم کے سلسلے میں اجلاس کا انعقاد

اجلاس میں تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سمیت متعلقہ اداروں کے افسران کی شرکت ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عمیر صغیر کی حکومتی ہدایات کے مطابق گندم خریداری مہم سے متعلق بریفنگ ۔

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عمیر صغیر نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے گندم کا ریٹ 3900 روپے فی بوری مقرر کیا گیا ہے 13 اپریل سے باردانہ تقسیم کے لیے درخواستیں وصول کی جائیں گی اور 19 اپریل سے باردانہ تقسیم کا عمل شروع کر دیا جائے گا جبکہ 22 اپریل سے گندم خرید کا عمل شروع کردیا جائے گا

گندم خریداری کے لیے ضلع بھر میں 15 سینٹرز بنائے جائیں گے12 گندم خرید سینٹرز تحصیل دیپال پور اور 3 سینٹرز رینالہ خورد میں بنائے جائیں گے ۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا کہ تینوں تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنر صاحبان گندم خریدرای مہم کے لئے کمیٹیاں تشکیل دیں اور تمام سٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا جائے گندم خریداری مراکز کی سیکیورٹی اور مانیٹرنگ میکانزم بھی تشکیل دیا جائے

انہوں نے کہا کہ گندم خریداری مراکز میں کسانوں کے بیٹھنے کے لئے کرسیوں و سایہ دار جگہ،پینے کا ٹھنڈا پانی ،پنکھوں سے تمام سہولیات کے لئے پلان مرتب کیا جائے گرداور حضرات اپنا ریکارڈ درست کرتے ہوئے لسٹیں جلد از جلد مکمل کریں

Leave a reply