خاتون سے ڈولفن پولیس اہلکار کی مبینہ زیادتی، مریم نواز نے نوٹس لے لیا

ملزم نے ویڈیوز اور تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیں
0
390
maryam nawaz

اسلام آباد :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی میں خاتون سے ڈولفن پولیس اہلکار کی مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

باغی ٹی وی:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انسپکٹر جنرل پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور ملوث ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے ،خواتین کے خلاف کسی قسم کا تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق خاتون نے درخواست میں الزام لگایا کہ ڈولفن پولیس راولپنڈی میں تعینات ملزم میرا کزن ہے جو بہانے سےگھر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا، ہ اس نے کئی بار زیادتی کیملزم نے ویڈیوز اور تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیں جب کہ دھمکیاں دے کر 2 لاکھ روپے بھی وصول کیے،خاتون کی درخواست پر تھانہ شہزاد ٹاؤن میں پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق، اہلکار خاتون کے بیمار ہونے کے بعد اسے طبی امداد فراہم کرنے کے بہانے اپنے گھر لے گیا جہاں اس نے اس کے ساتھ زیادتی کی اور اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، اس نے الزام لگایا کہ اس نے شادی سے پہلے اور بعد میں اسے بلیک میل کر کے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا، اس نے مزید کہا کہ وہ اس کے شوہر کی غیر موجودگی میں اس کے گھر آتا تھا اور بندوق کی نوک پر اس کے ساتھ زیادتی کرتا تھا،اس نے اسے اپنی بہن کے ساتھ ایسے ناجائز تعلقات کا بندوبست کرنے کو بھی کہا اور اس کے انکار پر اہلکار نے اسے اس کے شوہر کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکی دی، شکایت کے جواب میں، شہزاد ٹاؤن پولیس نے پولیس اہلکار کے خلاف پی پی سی کی دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

دوسری جانب کراچی میں پولیس نے بلاک 3 اے میں واقع مکان پر چھاپہ مار کر نوکری کے بہانےخاتون کو اغوا کی کوشش ناکام بنا دی، پولیس کے مطابق واقعہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پیش آیا ، بریگیڈ کی رہائشی متاثرہ خاتون نے فیس بک پر نوکری کا اشتہار دیکھا، خاتون نے اشتہار دیکھ کر نوکری کیلئے رابطہ کیا تو انہیں کامران چورنگی بلایا گیا اور ایک گھر میں لے جایا گیا، خاتون نے گھر میں مشکوک حرکات دیکھیں تو 15 پر کال کرکے آگاہ کیا، اور جب وہاں سے جانے کی کوشش کی تو ان پر تشدد کیا گیا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو بازیاب کرا لیا، جبکہ مکان سے دو مرد اور دو خواتین کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا، واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں، جس کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

Leave a reply