سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے)دارالعلوم انوارا لقرآن جامعہ مسجد گلزار رسول ، اسلام نگر پکا گڑھا سیالکوٹ میں قرآن پاک مکمل حفظ کرنے والے آٹھ خوش نصیب حفاظ کرام کو شیخ الجامعہ قاری اللّٰہ داد ، مسجد انتظامیہ معزز ین علاقہ نے اپنے ہاتھوں سند حفظ قرآن پاک عطا کیں
اس شاندار پر وقار تقریب کے انعقاد کےموقع پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے35خوش نصیب طلبہ جو حفظ کے طالب علم ہیں جنہوں نے اچھی کارکردگی کے ساتھ ابھی جزوی قرآن پاک حفظ کیا ہے انکی حوصلہ افزائی کے لیے بھی سرٹیفیکیٹ دئے گئے ،
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیخ الجامعہ علامہ قاری اللہ داد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ، قرآن پاک اللہ تعالیٰ کا کلام ہے جواللہ تعالیٰ کا مقرب فرشتہ حضرت جبرائیل امین ہمارے پیارے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے لیکر نازل ہوئے اور اس قرآن کی حفاظت اللّٰہ تعالٰی نے خود اپنے ذمہ لے رکھی ہے ،
انہوں نے کہا قرآن پاک کی شان یہ ہے کہ اگر یہ قرآن پہاڑوں پر نازل کیا جاتا تو وہ خشیت الٰہی سے ریزہ ریزہ ہو جاتے ، انہوں نے کہا پیارے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے امتیوں کی یہ شان ہے اس کے چھوٹے چھوٹے بچے الحمد تا والناس زبانی قرآن زیر زبر شد مد غنہ کی غلطی کیئے بغیر مکمل تیس سپارے حفظ کر لیتے ہیں ،
انہوں نے مزید کہا جو لوگ دامن قرآن سے وابستہ ہو جاتے ہیں اللہ تعالیٰ کی رحمت ان کے سر پہ سایہ فگن ہوتی ہے ،کامیابی انکے قدم چومتی ہے ،انکی یہ زندگی بہتر اور آخرت میں جنت الفردوس منزل ہوتی ہے ،
انہوں نےاپنے خطاب میں مزید کہا قرآن پاک کتاب ھدایت، کتاب نور ،کتاب شفاء ہے اس کی تلاوت کرنے سے اللہ کا نور حاصل ہوتا ہے اور یہ دونوں جہانوں میں کامیابی کی ضمانت ہے ،
اس موقع پر علامہ قاری اللہ داد نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ دارا لعلوم انور قرآن جامعہ مسجد گلزار رسول میں حفظ قرآن پاک کا بہترین انتظام موجود ہے ، یہاں بچوں کو تعلیم قرآن کے بہتر اخلاقی تربیت کے ساتھ عشق رسولِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی گھٹی دی جاتی ہے ،والدین اپنے قابل بچوں کو قرآن پاک حفظ کروانے کے لئے یہاں داخل کروائیں
اس موقع پر حافظ محمد احسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قاری اللہ داد درویش صفت انسان ہیں انہوں نے میرے بیٹے حافظ محمد علی حیدر کو جامعہ ہذا میں قرآن پاک حفظ کروایا اور جامعہ ہذا میں ہی صلواۃ التراویح میںپہلا مصلہ سنانے کا موقع مرہمت فرما کر شفقت کی انتہا کی ہے ،