سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شہد ریاض سے ) چیف ایگزیکٹوگیپکوانجینئر گوجرانوالہ محمد ایوب نے کہا ہے کہ وزارت توانائی (پاورڈویژن)کی ہدایت پر گیپکو میںعید الفطر کی تعطیلات کے دوران ریجن بھر میں لوڈ مینجمنٹ نہیں کی جائے گی اور اس دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ چاند رات اور عید کی چھٹیوں کی دوران بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام کمپلینٹ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر کے ریجن بھر میں سب ڈویژن ، ڈویژن اور سرکل کی سطح پر158ہنگامی مراکز قائم کئے جائیں گے یہ مراکز 3شفٹوں میں 24گھنٹے فوری سروس فراہم کریں گے جبکہ جنرل مینجر آپریشن کی سربراہی میں گیپکو میں ایک خصوصی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا تا کہ کسی جگہ ٹرپنگ/فالٹ آنے کی صو رت میں اور کسی بھی ناگہانی حالات کے پیش نظر بجلی کی فی الفور بحالی و فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں تمام فیلڈ افسران اور دیگر سٹاف کو بھی پابند کیا گیا ہے کہ اس دوران وہ اپنے اپنے اسٹیشنوں پر الرٹ رہیں اور ایمرجنسی کی صورت میں ہمہ وقت حاضر ہوں۔چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ صارفین بجلی سے متعلقہ شکایات گیپکو کے ہیلپ لائن نمبر118یا بجلی کے بلوں پر موجود ٹیلی فون/موبائل نمبروں پر کال، ایس ایم ایس اور وٹس ایپ وغیرہ کے ذریعہ درج کروائیں۔
شکایات کا ازالہ نہ ہونے کی صورت میں سرکل کی سطح پر ایس ای سٹی سر کل فون نمبر055-9200597 موبائل نمبر0318-3991952،ایس ای کینٹ سرکل فون نمبر055-4446688،موبائل نمبر0318-3991980، ایس ای گجرات سرکل فون نمبر053-9260290موبائل نمبر0318-3991091،ایس ای سیالکوٹ سرکل فون نمبر052-9330693موبائل نمبر0318-3992050،ایس ای نارووال سرکل کے فون نمبر0542-410060موبائل نمبر0318-3992080 اور ایس ای منڈی بہاوالدین سرکل کے فون نمبر0546-504920اور موبائل نمبر0318-3991058 یاگیپکو ہیڈ کوارٹر میں قائم خصوصی کنٹرول روم کے فون نمبروں 055-9200516,055-9200504,055-9200592 اور موبائل فون نمبروں03183991950اور03183991949پربھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد ایوب نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ارد گرد بجلی چوروں پر کڑی نظر رکھیں اور اسے عناصر کی اطلاع گیپکو کو دیں ۔بجلی چوری کے خلاف ٹیمیں عید کی چھٹیوں میں بھی متحرک رہیں گی کیونکہ بجلی چوری کے خاتمہ سے ہی معزز صارفین کو بجلی کی مسلسل فراہمی ممکن ہو ئی ہے.