کلاؤن فش ایسی مچھلی ہے جو اپنی نسل بڑھانے کی ضرورت محسوس کرتے ہوئے اپنی جنس تبدیل کر لیتی ہے۔
باغی ٹی وی: کلاؤن فش اپنی جنس تبدیل کرنے کے معاملے میں عمر یا جسامت کے حوالے سے آزاد ہوتی ہے، یہ مخصوص سمندری جاندار انیمونز جو پھولوں کی طرح دکھائی دیتے ہیں کے قریب گروہ کی شکل میں رہتی ہے، مالٹے رنگ پر سفید دھاریوں کے خوبصورت امتزاج میں پائی جانیوالی یہ مچھلی سماجی طور پر بہت فعال ہوتی ہے، اس کے گروہ میں ایک نر اور مادہ جبکہ بہت سی چھوٹی مچھلیاں ہوتی ہیں جو نابالغ ہوتی ہیں، جونہی گروہ کی بالغ مادہ طبعی موت یا کسی اور وجہ سے مر جاتی ہے تو بالغ نر اپنی جنس تبدیل کر کے مادہ بن جاتا ہے جبکہ دیگر کلاؤن مچھلیوں میں سے کوئی اور نر بن کر گروہ کی ذمہ داری اٹھا لیتا ہے۔








