کراچی:گتے کے گودام میں آتشزدگی،لاکھوں روپے مالیت کے کارٹن خاکستر

کھلے پلاٹ کو گتے کے گودام کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا
0
102

کراچی:گتے کے گودام میں آتشزدگی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کے کارٹن خاکستر ہو گئے-

باغی ٹی وی : ناظم آباد نمبر 3 میں کھلے پلاٹ پر قائم گتے کے گودام میں عید کے پہلے روز اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی، علاقہ مکینوں کے طلب کرنے پر فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں اور ریسکیو 1122 کی ٹیم بھی پہنچ گئی اور ایک گھنٹے کی مشترکہ کوشش کے بعد گودام میں لگنے والی آگ پرقابو پا لیا آتشزدگی کے دوران گودام میں موجود لاکھوں روپے مالیت کے کارٹنز خاکستر ہوگئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کھلے پلاٹ کو گتے کے گودام کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا، فائربریگیڈ کے عملے نے بروقت موقع پر پہنچ کر آگ کو پھیلنے اور رہائشی اپارٹمنٹس کی جانب جانے سے روکا آتشزدگی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کے ادویات کے خالی گتے کے کارٹنزخاکستر ہو گئے فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

افریقی ملک کے ساحلی علاقے میں کشتی ڈوبنے سے 38 تارکین وطن ہلاک

گودام کے چوکی دارنے بتایا کہ جب گودام میں آگ لگی تو وہ گودام میں ہی سو رہا تھا اورعلاقہ مکینوں کے شور مچانے اور پتھر پھینکنے پر نیند سے جاگا آتشزدگی کے دوان 40 سے 45 لاکھ روپے کا مال خاکستر ہوگیا، گودام کے عقب سے نالہ گزر رہا ہے اور گزشتہ 4 روز قبل انھوں نے نشے کے عادی افراد کو بھی پکڑا تھا شبہ ہے کہ آگ نشے کے عادی افراد کی جانب سے لگائی گئی آگ گودام کی دیوار کے ساتھ سے بھڑکی تھی۔

غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی ،ٹرمپ کے حمایتی بھی بول اٹھے

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ 16 اپریل تک جاری رہنے کا …

Leave a reply