گوجرہ ،باغی ٹی وی(نا مہ نگار عبدالرحمن جٹ سے )نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروےپولیس ایم فور موٹر وے پولیس کی بڑی کاروائی موٹروے پر منشیات کی اسمگلنگ کی کو شش ناکام بنا دی گئی سیکٹر کمانڈر موٹروے پولیس قلب عباس سپرا کی پریس کانفرنس
موٹروے پولیس نے ساہیانوالہ کے قریب گاڑی سے منشیات برآمد کرلی. سیکٹر کمانڈر ایم فور قلب عباس سپرا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پنڈی بھٹیاں سے ساہیانوالہ کی جانب موٹروے پولیس کے افسران کو معمول کے گشت کے دوران مشکوک گاڑی ملی۔ گردونواح میں تلاشی کے باجود گاڑی کا کؤی وارث موجود نہ تھا، ایڈمن آفیسر اور ڈیوٹی آفیسر موقع پر پہنچے ۔ مکینک کے زریعے گاڑی کے دروازے کھلواے تو گاڑی سے چار بیگ برآمد ہوئے جس میں مبینہ طور پر منشیات تھی۔
سیکٹر کمانڈر نے فوری طور پر اینٹی نارکوٹکس کو بلوایا ، اے این ایف کے مطابق منشیات چرس پر مشتمل تھی ، ہربیگ سے مجموعی طور پر 81 پیکٹ برآمد ہوئے۔ ایک پیکٹ میں 1200 گرام چرس تھی۔ مجموعی طور پر 2من 17کلو چرس برآمد کی گئی ۔ پکڑی ہوئی گاڑی پر پولیس کا جعلی مونو گرام بھی نصب ہے۔ گاڑی کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ اے این ایف کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سلمان ہندل بھی پریس کانفرنس میں موجود تھے۔ اندازے کے مطابق برآمد کردہ منشیات کی مالیت 50 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے ۔
مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کے لیے منشیات گاڑی سمیت اے این ایف کے حوالے کر دی گئی ۔ سیکٹر کمانڈر کا مزید کہنا تھا کہ عید کے دنوں میں بھی موٹروے پولیس تندہی اور لگن سے اپنے فرائض منصبی انجام دے رہی ہے افسر تعلقات عامہ ایم فور سیکٹر ون محمد عثمان افسر تعلقات عامہ ایم فور سیکٹر ون محمد عثمان شبیر موٹروےپولیس نے ایک مشکوک گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کی کوشش ناکام بنا دی
سیکٹرکمانڈرموٹروےپولیس قلب عباس سپرا نے پریس کانفرنس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ساہیانوالہ کے پاس موٹروے پر ایک گاڑی کا انجن پرابلم ہو گیا۔ موٹروے پولیس کے افسران موقع پر پہنچے تو ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو چکے تھے۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے مشکوک گاڑی کے بارے اطلاع دی۔
گاڑی کو ساہیانوالہ کے قریب روکنے کی کوشش کی گئی مگر ڈرائیور نے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے گاڑی نہ روکی، ڈی ایس پی افتخار علی وینس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ناکہ بندی کرتے ہوے گاڑی کا تعاقب جاری رکھا۔ متعلقہ گاڑی کا ڈرائیور امین پور انٹرچینج کے قریب گاڑی چھوڑ کر اندھیرے کا فائدہ لیتے ہوئے فرار ہو گیا۔
گاڑی کی تلاشی کے دوران 420 کلو چرس اور 117 کلو افیون برآمد ہوئی ۔ گاڑی اور منشیات اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کی گئیں ۔ سیکٹر کمانڈر قلب سپرا نے افسران کی کارکردگی کو سراہا۔سیکٹر کمانڈر نے مزید کہا کہ ٹریفک مینجمنٹ کے ساتھ ساتھ جرائم کے خلاف بھی نبردآزما ہیں ۔