سعودی وزیر خارجہ کی سربراہی میں سعودی وزرا کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا

دو ہفتے بعد مئی کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں محمد بن سلمان کی بھی پاکستان آمد متوقع ہے
0
109

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ کی سربراہی میں سعودی وزرا کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا-

باغی ٹی وی : سعودی عرب وزیرخارجہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا،وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ کا پاکستان پہنچنے پر استقبال کیا۔ وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے ایک ہفتے بعد سعودی عرب کا اعلیٰ سطح وفد پاکستان آیا ہے جس میں وزیر ماحولیات، وزیرپانی و زراعت انجینیئر عبدالرحمان عبدالمحسن الفضلی، وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر ابراہیم الخورائے شامل ہیں، وفد میں سعودی فنڈ برائے سرمایہ کاری، رائل کورٹ، دیگر شعبوں کی شخصیات اور اعلیٰ حکام بھی شامل ہیں۔

سعودی وفد خارجہ، صنعت وتجارت، زراعت، معدنیات، توانائی، موسمیاتی تبدیلی، آبی وسائل کے وزرا سے ملاقاتیں ہوں گی سعودی وفد سرمایہ کاری کے اگلے مراحل اور عملدرآمد کے امور پر مشاورت کرے گا۔سعودی عرب کی زراعت، تجارت، توانائی، معدنیات، آئی ٹی، ٹرانسپورٹ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ہے –

وفد پاکستانی ہم منصبوں سے دیا میر بھاشا ڈیم منصوبے ، چنیوٹ میں مائیننگ منصوبے ،خبیر پختونخواہ میں دو سیاحتی زونز بنانے کے منصوبوں ، ریکوڈک کے ایک ارب ڈالر کے شیئر ز خریدنے ، تیل کی صفائی کے لیے چھوٹی آئل ریفائنریز کے منصوبوں میں توسیع ، اور خیبر پختونخواہ میں مائننگ کی دو لیزیز کے منصوبوں پر بات چیت و معاہدے کرے گا۔

سعودی وفد پاکستان میں منصوبوں و سرمایہ کاری کے حوالے سے معاہدوں کا ابتدائی کام مکمل کرلے گا تو دو ہفتے بعد مئی کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں محمد بن سلمان کی بھی پاکستان آمد متوقع ہے جنکی آمد پر سرمایہ کاری کے منصوبوں پر باقاعدہ معاہدوں کو حتمی شکل دیکر پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری شروع کردی جائے گی جو پاکستان کے لیے اقتصادی میدان میں وسیع کامیابیوں کا موجب بنے گی۔

Leave a reply