کارڈیک سینٹر چونیاں میں سہولیات کا فقدان،مریض پریشان

0
63

چونیاں
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال، کارڈیک سنٹر سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کا فقدان پیدا ہوگیا جس سے علاج معالجے کیلئے آنے والے مریض پریشانی میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال، کارڈیک سنٹر چونیاں کے سرکاری ہسپتالوں میں 30 قسم کی بنیادی ادویات جس میں شوگر کی انسولین بھی ناپید ہوگئیں سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کیلئے آنے والے مریض اور انکے لواحقین خواری کا شکار ہیں۔ محمد زین، سردار رضوان، محمد اشفاق، اسماعیل اکرم و دیگر شہری کہتے ہیں کئی کلومیٹر کا سفر تحہ کرکے ہسپتال آنے کے بعد ڈاکٹروں کی جانب سے ادویات کی فراہمی کی بجائے محض ادویات کا نسخہ ہاتھ میں تھما دیا جاتا ہے۔ پنجاب حکومت جتنا روٹی، نان کا ریٹ کم کرنے اور فوٹو سیشن میں لگی ہے عملی طور پر عوامی مسائل پر توجہ دی جائے اور ہسپتالوں میں ادویات مہیا کی جائیں شہری کہتے ہیں کہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کو فوری طور پر یقینی بناتے ہوئے انہیں سہولت فراہم کی جائے, معاملے پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے فوکل پرسن کہتے ہیں کہ ادویات کی مرکزی خریداری میں تاخیر کی وجہ سے فقدان پیدا ہوا تاہم جلد فراہمی یقینی بنا دی جائے گی۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، وزیر صحت سیکرٹری صحت اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سرکاری ہسپتالوں میں ادویات مہیا کی جائیں

Leave a reply