ٹھٹھہ :7سالہ بچہ گلے میں چھالیہ پھنسنے ،مکلی ہسپتال میں بروقت طبی امداد نہ ملنے جاں بحق

ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار بلاول سموں کی رپورٹ) 7سالہ بچہ گلے میں چھالیہ پھنسنے ،مکلی ہسپتال میں بروقت طبی امداد نہ ملنے جاں بحق

تفصیلات کے مطابق گوٹھ دلمراد برفت کے رہائشی مینھن وسایو برفت کامعصوم 7 سالہ بچے کے سانس کی نالی میں چھالیہ سپاری کا دانہ پھنس گیا جس کے باعث اس کو اعلاج کے لئے سول ہسپتال مکلی لایا گیا ،مگر وہاں پر جدید مشینری اور تجربہ کار ڈاکٹر کی عدم دستیابی کے باعث بچے کو کراچی ریفر کیا گیا مگر کراچی جانے کے لئے 1122 ایمبولینس سروس وقت پرنہ ملنے کے باعثزیادہ وقت گذرنے کے سبب بچہ تڑپ تڑپ کرجاں بحق ہوگیا،

واضع رہے کہ سندھ سرکار نے ٹھٹھہ ضلع کے تمام ہسپتال بشمول سول ہسپتال مکلی کا کنٹرول مرف نامی غیرتجربہ کار این جی او کے حوالے کیا ہواہے اورعوام کوصحت کی سہولتیں دینے کیلئے مرف این جی او کو اربوں روپے کی بجٹ بھی دیا گیا ہے مگر مرف انتظامیہ کی طرف سے بڑی کرپشن اور جعلی و بوگس بلز کے ذریعے سارے فنڈز ہڑپ کردئے جاتے ہیں

سول اسپتال مکلی سمیت کسی بھی ہیلتھ سینٹر میں کوئی بھی صحت اور اعلاج کی سہولت میسر نہیں ہے، میڈیسن بھی باہر سے لانے کیلئے مریضوں کو پرچی لکھ کر دی جاتی ہے اور نہہی کوئی قابل اور اسپیشلسٹ ڈاکٹرز مقرر کیئے گئے ہیں، جس کے باعث معمولی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو بھی کراچی ریفر کیا جاتا ہے اور کراچی دور ہونے اور فرسٹ ایڈ نہ ملنے کی وجہ سے روزانہ کئی مریض تڑپ تڑپ کر مرجاتے ہیں،

عوامی وسماجی حلقوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے شفاف انکوائری کی جائے اور مرف این جی او سے ٹھٹھہ ضلع کے ہیلتھ سینٹرز کا کنٹرول واپس لے لیاجائے اور دئے گئےبجٹ کا آڈٹ کیا جائے اور خوربرد کی گئی رقم واپس کروا کر سول اسپتال مکلی سمیت تمام ہیلتھ سینٹرز میں علاج کی بہتر سہولتیں مہیا کی جائیں اور ریفرسسٹم کاخاتمہ کیاجائے.

Leave a reply