پاکستان کے بہتر مستقبل کی خاطر آرمی چیف سے بات کر نے کے لئے تیار ہے ، شہریار آفریدی

0
70
sheharyar afridi

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کاکہنا ہےکہ صرف آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مذاکرات چاہتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتےہوئے شہریار آفریدی کاکہنا ہےکہ صرف آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مذاکرات چاہتے ہیں۔ شہریار آفریدی کا کہنا تھاکہ یہ فارم 47 کے ذریعےایوان میں آگئے ہیں، عوام نےانہیں مسترد کردیاہے ۔ یہ ہم سے کیا مذاکرات کریں گے؟انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی شروع دن سے مذاکرات کی خواہش تھی، پر دوسری طرف سے رسپانس نہیں آیا، یہ تاثر غلط ہے کہ بانی پی ٹی آئی این آر او چاہتے ہیں۔
شہریار آفریدی نے مزید کہا کہ پاکستان کے بہتر مستقبل کی خاطر آرمی چیف سے بات کریں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے حکومت سے مذاکرات کے سوال پر جواب دیا کہ یہ مسترد شدہ لوگ ہیں، ان سے کیا مذاکرات کریں؟انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں، بدترین دھاندلی کے باوجود یہ بری طرح ناکام ہوئے ہیں، ان میں اخلاقی جرات ہے تو خود کہیں کہ ہمیں عوام نے ووٹ نہیں دیا، حکومت چھوڑ دیں۔رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھاکہ میرا لیڈر کوئی این آر او نہیں چاہتا، پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے مذاکرات چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان میں اخلاقی جرات ہے تو خود کہیں کہ ہمیں عوام نے ووٹ نہیں دیا، حکومت چھوڑ دیں۔ یہ ملک، فوج اور ادارے میرے ہیں، میرے لیڈر کی پہلے دن سے خواہش تھی کہ انگیج کریں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ایم این ایز اور ایم پی ایز کے گھروں پر چھاپے پڑ رہے ہیں، چادر چار دیواری پامال کی جارہی ہے، ڈرانا، جھوٹے مقدمات بنانا، لوگوں کو پھنسانا ان کا وتیرہ ہے۔

Leave a reply