آخری ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دیکر سیریز برابر کر دی

سیریز میں کیوی ٹیم کو 1-2 سے برتری حاصل ہے
0
107
sports

لاہور: پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے دی،پاکستان کی جیت سے پانچ میچز کی سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی۔

باغی ٹی وی : قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان کی جانب سے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور زمان خان کی جگہ شاہین آفریدی کو کھلایا گیاہے،سیریز میں کیوی ٹیم کو 1-2 سے برتری حاصل ہے جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

پاکستان نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پر 178 رنز بنائے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم آخری اوور میں 169 رنز پر آؤٹ ہوگئی،پاکستان کی جانب سے بابراعظم نے 69 رنز کی اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 2 چھکے 6 چوکے شامل تھے، فخرزمان نے 43 اور عثمان خان نے 31 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سیفرٹ 52 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ مائیکل بریسویل 23 ، جیمز نیشم 16 اور مارک چیپمین نے 12 رنز بنائے، ذاکارے فوکس صفر پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے4 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا، اسامہ میر نے 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ شاداب خان اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے پلیئر بن گئے ہیں۔

کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور اعزاز حاصل کرلیا،بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے پلیئر بن گئے ہیں بابراعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ کو پیچھے چھوڑا، پال اسٹرلنگ نے 136 اننگز میں 407 چوکے لگائے تھے جب کہ بابراعظم نے آج نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں اپنی107 ویں اننگز میں پانچواں چوکا لگا کر اسٹرلنگ کو پیچھے چھوڑا۔

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، عثمان خان (وکٹ کیپر)، فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین آفریدی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد عامر

نیوزی لینڈ: مائیکل بریسویل (کپتان)، ٹام بلنڈل، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، زیک فولکس، کول میک کونچی، جیمز نیشم، ول اوورکے، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، ایش سودھی

ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی لاہور پہنچ گئی ہے، جس کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رونمائی کی گئی ورلڈ کپ کی ٹرافی کو آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچویں میچ کے دوران بھی نمائش کیلئے رکھا گیا، ٹرافی 25 اپریل کو اسلام آباد پہنچی تھی اسلام آباد اور ایبٹ آباد میں بھی ٹرافی کی نمائش کی گئی، ورلڈ کپ ٹرافی ٹور نیویارک امریکہ سے شروع ہوا، ٹرافی ویسٹ انڈیزسے پاکستان پہنچی،تین روزہ دورے کے بعد آج رات ٹرافی واپس روانہ کی جائے گی، ورلڈ کپ ٹرافی کو دنیا کے 15 ممالک میں وزٹ کرایا جائے گا-

Leave a reply