کل پنجاب اسمبلی کے باہر ہر صورت پہنچ کر احتجاج کریں گے، صدر کسان اتحاد

پوچھنا چاہتی ہوں کہ گندم خریداری کے معاملے پر ساری خردبینیں پنجاب پر ہی کیوں لگی ہوئی ہیں؟
0
94

لاہور: صدر کسان اتحاد خالد باٹھ نے کہا ہے کہ کل ہر صورت پنجاب اسمبلی کے باہر پہنچ کر احتجاج کریں گے۔

باغی ٹی وی : لاہور سے جاری بیان میں خالد باٹھ نے کسان اتحاد کی احتجاجی کال پر بات کی اور کہا کہ احتجاج سے قبل پولیس نے ہمارے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہےکل پنجاب اسمبلی کے باہر ہر صورت پہنچیں گے اور احتجاج کریں گے، پہلا مطالبہ ہے کہ حکومت نے جو ریٹ دیا اسی پر گندم خریدی جائے، ہمارا مطالبہ ہے کھاد مافیا کو بے نقاب کیا جائے، جنہوں نے گندم برآمد کی اجازت دی ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے استفسار کیا ہے کہ کیا گندم کی خریداری صرف پنجاب میں ہو رہی ہے؟نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ گندم خریداری کے معاملے پر ساری خردبینیں پنجاب پر ہی کیوں لگی ہوئی ہیں؟انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ کیا گندم کی خریداری صرف پنجاب میں ہو رہی ہے؟ سندھ میں تو گندم کی خریداری فروری سے ہو رہی ہے ہماری حکومت آتے ہی گندم خریداری کا مرحلہ آگیا، 3900 روپے من امدادی قیمت مقرر کی،وزیراعلیٰ پنجاب کا کسان پیکج آنے سے کسانوں کے 80 فیصد مسائل حل ہوجائیں گے۔

Leave a reply