تنگوانی، باغی ٹی وی( نامہ نگار منصور بلوچ)خسرہ وبا ءکی شکل اختیار کر گیا ایک بچہ جاں بحق ،کئی بچے خسرہ کے مرض میں مبتلا
تفصیل کے مطابق تنگوانی کے قریب گاؤں گھنو کھوسے میں علی حسن بھلکانی کا تین سالہ بچہ راشدان خسرہ کے باعث جاں بحق ہوگیا،
تنگوانی کے متعدد نواحی گاؤں سمیت ضلع کشمور کے سینکڑوں بچے اس خطرناک وبا میں مبتلا ہو گئے
جبکہ محکمہ صحت کی لاپرواہی و غفلت کی وجہ سے سینکڑوں بچے موت کے منہ میں جاسکتے ہیں ، شہریوں نے وزیر صحت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
یادرہے کہ خسرہ ایک وائرل بیماری ہے جو پھیلنے کے سبب بچوں کی بہت بڑی تعداد متاثر کر سکتی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ وائرس اُن بچوں کو متاثر کرتا ہے جنہیں پیدائشی ٹیکوں کے دوران خسرے کا ٹیکا نہیں لگا ہوتا۔
یہ بیماری بخار سے شروع ہوتی ہے، اس وائرس کے شکار ہونے کے بعد ابتدائی علامات میں آنکھوں سے پانی بہنا، آنکھوں کا سرخ ہو جانا، ناک میں خارش، سر درد، کمر درد، کھانسی اور گلے میں درد ہونا شامل ہے۔