قصور
سلاٹر ہاؤس پتوکی میں گندگی کی حد،ٹی ایم اے پتوکی منتھلیاں لے کر خاموش تماشائی ،عوام کی زندگیاں خطرے میں،نوٹس کی اپیل
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل پتوکی میں سرکاری سلاٹر ہاؤس میں گندگی کا راج ہے
ہر طرف گندگی کے ڈھیر ہیں اور تعفن کا راج ہے جس کے باعث سانس لینا تک دشوار ہے
سلاٹر ہاؤس میں گندا پانی کھڑا ہے جس سے مچھر،مکھیوں کی مستقل آماجگاہ قائم ہو چکی ہے
ہر روز ماسوائے سرکاری چھٹی کے اس سلاٹر ہاؤس میں اسی گندگی میں جانور ذبح کرکے لوگوں کو کھلائے جاتے ہیں
اس ساری صورتحال میں ٹی ایم اے پتوکی اپنی منتھلیاں لے کر خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے اور لوگوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کر رہا ہے
شہری حلقوں نے اس بابت سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور ڈپٹی کمشنر قصور سے ازخود نوٹس لے کر سلاٹر ہاؤس کی صفائی ستھرائی کروانے کے ساتھ اس کو اس حال میں پہنچانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے