منڈی بہاؤالدین،باغی ٹی وی (نامہ نگارافنان طالب)مرکزی انجمن تاجران اور پریس کلب رجسٹرملکوال کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری، ایم این اے ناصر اقبال بوسال اور ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے حلف لیا
تفصیلات کیمطابق مرکزی انجمن تاجران، پریس کلب اور الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن ملکوال کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی جس میں مسلم لیگ ن کے ایم این اے و کنوینر ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی ناصر اقبال بوسال، ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ، ڈی پی او رضا صفدر کاظمی، اسسٹنٹ کمشنر محمد ریاض گجر، چیف آفیسر نبیل ریاض ، ڈی ایس پی غلام جعفر چھینہ، پیر شمیم صابر، تاجروں، صحافیوں اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی
اس موقع پر ناصر اقبال بوسال نے مرکزی انجمن تاجران جبکہ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے پریس کلب اور الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن ملکوال کے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ناصر اقبال بوسال نے کہا کہ دریائے جہلم پر پل کی تعمیر میری پہلی ترجیح ہے اور جلد ہی اس کی تعمیر کا کام جہاں سے رکا تھا وہیں سے شروع کروا کر ملکوال کی عوام کو تحفہ دوں گا انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ وعدوں کی بجائے عملی سیاست کی کیونکہ یہی ہماری خاندانی روایت ہے، انہوں نے کہا کہ گیپکو نے ملکوال کو ڈویژن کا درجہ دیدیا ہے چند روز تک ایکسئین آفس ملکوال کا باقاعدہ افتتاح کروں گا
ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ اور ڈی پی او رضا صفدر کاظمی نے کہا کہ انجمن تاجران کی طرف سے ملکوال شہر کی سیکیورٹی کیلئے کئے گئے انتظامات قابل ستائش اور صوبہ بھر میں مثالی ہیں جس سے شہر میں کرائم کی شرح کافی کم ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران ملکوال اپنے شہر کیلئے عملی طور پر کام کرتی ہے جس کی مثال دیگر شہروں میں دکھائی نہیں دیتی
مرکزی انجمن تاجران کے حلف اٹھانے والوں میں صدر رانا محمد شمشاد، سینئر نائب صدر عدنان محمود، نائب صدر خرم شہزاد بھلر، ندیم اسلم وئیس، حاجی ذوالفقار جنرل سیکرٹری زاہد محمود سنی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شاہد محمود عاطف سمیت دیگر شامل تھے
پریس کلب کے عہدیداران میں چیئرمین ملک علی اصغر مدنی، صدر شاہد محمود عاطف، سینئر نائب صدر رانا سلیم بوسال، نائب صدر محمد آصف، جنرل سیکرٹری ابوذر بٹ، جوائنٹ سیکرٹری عمر محمود، فنانس سیکرٹری محمد کامران کامل بھٹی، انفارمیشن سیکرٹری قاری عبد الرحمٰن، آفس سیکرٹری خرم بیگ، آئی ٹی انچارج محمد شائق شامل ہیں،
الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے عہدیداران میں چیئرمین طارق بھٹی، صدر عدنان محمود، سینئر نائب صدر نسیم اکمل خان، نائب صدر راشد صدیق، جنرل سیکرٹری رانا محمد نعیم، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری رضوان بٹ، انفارمیشن سیکرٹری پیرزادہ فیاض حسین شاہ، فنانس سیکرٹری رانا آصف نذیر، آفس سیکرٹری محمد اریب نےحلف اٹھایا.