دبئی: دبئی نے المکتوم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافر ٹرمینل بنانے کے لئے 128 بلین درہم کے ایک نئے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

باغی ٹی وی : دبئی مہمانوں کی تعداد میں اضافے کی توقع میں المکتوم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک نئے مسافر ٹرمینل کی تعمیر کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ ماضی میں یہ منصوبہ کئی سالوں تک رکا رہا ہے،عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم، نائب صدر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران، نے دبئی ایوی ایشن انجینئرنگ پروجیکٹس کے اسٹریٹجک پلان کا جائزہ لیا اور المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے مسافر ٹرمینل کے ڈیزائن کی منظوری دی، جو مکمل طور پر آپریشنل ہونے پر دنیا کاسب سے بڑا ائیر پورٹ بن جائے گا-

دبئی حکومت کے بیان کے مطابق امارات کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اتوار کو ٹرمینل کے ڈیزائن کی منظوری دی جس پر 128 بلین درہم (34.8 بلین ڈالر) کے اخراجات آنے کی توقع ہےدو سالہ دبئی ایئر شو کی میزبانی کرنے والا ایئر پورٹ تجارتی سامان والے طیاروں اور نجی جیٹ طیاروں کے لیے ایک مرکز کے طور پر ابھرا ہے۔

کراچی میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

یہ منظوری شیخ محمد کے دبئی ایوی ایشن انجینئرنگ پراجیکٹس کے دورے کے دوران ہوئی، ان کے ہمراہ دبئی کے ولی عہد اور دبئی کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم اور نائب نائب صدر شیخ مکتوم بن محمد بن راشد المکتوم بھی تھے۔ دبئی کے حکمران اور نائب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ بھی ہمراہ تھے-

ایئر پورٹ آپریٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پال گریفتھس نے اس سال کے شروع میں بلومبرگ کو بتایا کہ دبئی ایئرپورٹس اگلے چند سالوں میں مزید ایئر لائنز کو ترغیب دینے کا ارادہ رکھتا ہے کہ وہ اپنے آپریشنز نئے ٹرمینل پر منتقل کریں۔

دبئی میڈیا آفس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، دبئی ورلڈ سینٹرل (ڈی ڈبلیو سی) کہلانے والا ایئر پورٹ "دبئی کے موجودہ بین الاقوامی ہوائی اڈے کے حجم کا پانچ گنا ہو گا اور آئندہ سالوں میں دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے تمام آپریشنز اس پر منتقل ہو جائیں گے۔”

ایم کیو ایم رہنما کے قاتلوں کو عدالت نے سنائی سزا

دنیا کے مصروف ترین طویل فاصلے کے مراکز میں سے ایک دبئی نے ٹریفک میں اضافہ دیکھا ہے جو کووڈ-19 سے پہلے کی سطح پر آ گیا ہے کیونکہ شہر میں آنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور طویل فاصلے کے مسافر یہاں سے کنکشن فلائٹس لیتے ہیں شہر کی پرچم بردار ایئرلائن ایمریٹس نے ستمبر 2023 تک ریکارڈ ششماہی منافع کمایا اور اپنے ترقیاتی منصوبوں اور وسعت پذیر بیڑے کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے ڈی ڈبلیو سی کی توسیع پر زور دے رہی ہے۔

دبئی کے المکتوم ایئر پورٹ پر کام 2019 میں روک دیا گیا تھا، اس کے آپریٹر کے مطابق ہوائی اڈے کو 260 ملین سے زیادہ مسافروں کی سالانہ گنجائش کے ساتھ دنیا کا ایک سب سے بڑا ہوائی اڈہ بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اسحاق ڈار نائب وزیراعظم بن گئے،اک تجزیہ

Shares: